- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
- پی ایس ایل، 4 پلے آف غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز
- پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع
- راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد
- پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق
- بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد
- جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں
- محکمہ انسداد دہشتگردی کی بڑی کارروائی، دو اہم دہشتگرد ہلاک
- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
اپنی پالتو بلی کلون کرائیں، لیکن معاوضہ 56 لاکھ روپے
بیجنگ: دنیا بھر میں لوگ اپنے پالتو جانوروں مثلاً بلیوں اور کتوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اپنی جائیداد کا ایک حصہ بھی پالتو جانوروں کو بھی دیدیتے ہیں۔ اب چین کی ایک بایوٹیک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آپ کے پیارے پالتو کتوں اور بلیوں کو کلون کرسکتی ہے اور انہوں نے ایک بلی کامیابی سے کلون کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ تاہم بلی کی کلوننگ پر 56 لاکھ روپے سے زیادہ کے اخراجات آئیں گے جو ڈالروں میں 35 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔
حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ’سائنوجین‘ نامی کمپنی نے کہا کہ 21 جولائی کو ’ڈیسوان‘ نامی پالتو بلی کو کلون کیا گیا جو ہوبہو اپنی ماں جیسی ہے جو چین کی پہلی کلون شدہ گھریلو پالتو بلی ہے۔ اسے بیضے کی کامیاب منتقلی یعنی’ایمبریو ٹرانسفر‘ کے ذریعے ایک دوسری بلی کے بطن سے پیدا کیا گیا ہے۔ اب بلی مکمل طور پر تندرست ہے۔
اس کے مالک کا نام ہوانگ یو ہے جس کی دوسالہ بلی ایک بیماری سے مرگئی تھی۔ موت کے بعد ماہرین نے اس کے جسم کے خلیات لیے گئے اور وہ سائنوجین کو بھیجے گئے۔ کئی ماہ کے انتظار کے بعد اس ہفتے کو کلون شدہ بلی اسے دی گئی۔ اب ہوانگ اپنی پرانی بلی کے کلون سے بہت خوش ہیں۔
چین میں کتوں کی بجائے بلیوں کو پالنے کا رحجان بڑھ رہا ہے اور یہ بہت مہنگا اور پرتعیش شوق ہوچکا ہے جسے ’بلی کی معیشت‘ بھی کہا جارہا ہے۔ اب صرف چین میں ہی بلیوں کے پالنے اور خریدوفروخت کا حجم 28 ارب ڈالر سےتجاوز کرچکا ہے۔
اسی کمپنی نے تحقیق کی غرض سے سال 2017 میں ڈریگن نامی کتا کلون کیا تھا۔ اب کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ سال میں 500 کتے کلون کرسکتی ہے۔ تاہم کتے کی کلوننگ کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔