- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
کرکٹ کے ساتھ ہمارے دلی لگاؤ نے شاہی جوڑے کو حیران کردیا، اظہر علی
لاہور: ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے برطانوی شاہی جوڑے کے ساتھ میچ کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ میچ کھیل کر بہت اچھا لگا یہ ہمار ے لئے اور بچوں کے لئے بڑا شاندار موقع تھا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے بات چیت میں ٹیسٹ کرکٹ اظہر علی کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑے نے ہماری کرکٹ ہسٹری معلوم کی،جب ہم نے بتایا کہ ہوش سنبھالنے کے بعد کرکٹ ہی ہمارے لئے سب کچھ ہے تو بڑے حیران ہوئے اور انہوں نے ہمارے کھیل کے ساتھ جذبے کو خوب سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادہ ولیم نے حسن علی کو چھکا جڑدیا
اظہر علی نے کہا کہ جن بچوں نے برطانوی شاہی جوڑے کے ساتھ میچ کھیلا ، یہ ان کی زندگی کے یادگار لمحات تھے،یقینی طور پر اس میچ کے بعد ان بچوں کے اعتماد میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا جس کا فائدہ انہیں مستقبل میں ہوگا۔
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سینئر پلیئر ثنا میر نے کہا کہ بڑا شاندار ایونٹ تھا،کراچی اور شیخوپورہ سے آئے ہوئے بچوں کے لئے اس سے اچھی بات کیا ہو سکتی ہے کہ انہوں نے برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے۔
ثناءمیر کا کہنا تھا کہ مہمان شاہی جوڑی کی لاہور آمد کے موقع پرپاکستان کی نمائندگی کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور یہ ہمارے زندگی کے یادگار لمحات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔