- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر اور وزرا کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار؛ دعاؤں کی اپیل
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
- آکسفورڈ یونی ورسٹی میں فلسطین کیلئے موت کا احتجاج
- اسکولوں میں ٹیلی اسکوپس نصب کرنے کا منصوبہ
- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
- ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل
- کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ
- کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی
- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
بورڈ ہر غلط فیصلے کا ملبہ سرپرست اعلیٰ پر ڈالنے لگا
سڈنی: پی سی بی اپنے ہر غلط فیصلے کا ملبہ سرپرست اعلیٰ پر ڈالنے لگا،حکومتی حلقے اس پر ناخوش ہیں، دوسری جانب سرکارکی مداخلت کا الزام لگاکرآئی سی سی بھی کارروائی کر سکتی ہے۔
گزشتہ دنوں پی سی بی نے ٹی 10 لیگ کیلیے پاکستانی پلیئرزکوجاری کردہ این او سی منسوخ کردیے تھے، اس حوالے سے جب کھلاڑیوں نے احتجاج کیا توان سے کہا گیا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم کی جانب سے سامنے آیا ہے۔
ویب سائٹ ’’کرک انفو‘‘کے مطابق عمران خان نے براہ راست چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے رابطہ کر کے کہا کہ بھارتی مالکان اوران کی سرمایہ کاری کے سبب پاکستانی کرکٹرزکا اس ایونٹ میں حصہ لینا مناسب نہ ہوگا، اسی رپورٹ میں پاکستانی کرکٹرزکی ممکنہ بغاوت کا بھی تذکرہ تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کے ایک آفیشل نے باقاعدہ حکمت عملی کے تحت یہ خبرمیڈیا میں لیک کی تاکہ اعلیٰ حکام کو بچا کر تنازع کا ملبہ حکومت پر ڈالا جائے، ٹی 10لیگ کا میزبان امارات کرکٹ بورڈ بھی پی سی بی کے غیرپیشہ ورانہ رویے پر سخت ناراض ہے، حد تو تب ہوئی جب سرفراز احمد کوکپتانی سے ہٹانے کی ذمہ داری بھی وزیراعظم پر عائد کر دی گئی۔
وکٹ کیپر بیٹسمین کے قریبی حلقے یہ بتاتے ہیں کہ ان سے کہا گیا بورڈ تو ورلڈکپ تک کپتان رکھنا چاہتا تھا مگر عمران خان خوش نہیں اور انہی کے کہنے پر فیصلہ کرنا پڑا، قومی کرکٹرز کو بھی یہی جواز دیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی کے ہر غلط فیصلے کا ذمہ دار سرپرست اعلیٰ کو قرار دینے پر اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی خوش نہیں،ان کے مطابق ملک کو ان دنوں کئی مسائل کا سامنا ہے وزیر اعظم انھیں دیکھیں یا کرکٹ کے معاملات سنبھالیں گے۔
دوسری جانب یہ حکمت عملی بورڈ کو مہنگی بھی پڑ سکتی ہے، آئی سی سی کرکٹ میں حکومتی مداخلت کو برداشت نہیں کرتی، اگر امارات بورڈ نے کونسل سے شکایت کر دی تو معاملہ سنگین بھی ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔