- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
گھر میں پڑی عام سی کیتلی 18 کروڑ روپے میں فروخت
لندن: ایک گھر کے باورچی خانے میں برسوں پڑی رہنے والی شکستہ کیتلی درحقیقت چینی عہد کا ایک شاہکار نکلی اور 10 لاکھ برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہوئی جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت 18 کروڑ بنتی ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کیتلی کا مالک خود اس کی اہمیت سے آگاہ نہیں تھا اور اس نے ایک ماہر لی ینگ کو اسے پیش کیا جو برطانوی شہر ڈورسیٹ کے ایک مشہور نیلام گھر ڈیوک آکشنیر میں ملازم ہیں۔ انہوں نے کیتلی دیکھ کر کہا کہ یہ چینی بادشاہ چیانگ لونگ کے دور سے تعلق رکھتی ہے اور اس خاندان نے چین پر 1735 ست 1796 تک حکومت کی تھی۔ کیتلی کی بیرونی پیندے میں چینی مہر سے اس کیتلی کے اصل ہونے کی تصدیق بھی ہوتی ہے۔
کیتلی کی شکل ناشپاتی جیسی ہے اور اس کے ڈھکنے پر آڑو بناہواہے۔ اس عہد میں آڑو کو چین میں مقدس سمجھا جاتا تھا اور اس کے درخت کو ’شجرِحیات‘ تصور کیا جاتا تھا اور اب بھی چینی دلہنیں آڑو کے پیڑ سے پھول چنتی ہیں تاکہ ان کے نصیب کھل سکیں۔
پہلے اندازہ لگایا گیا کہ شاید یہ کیتلی چند ہزار ڈالر میں ہی فروخت ہوسکے گی لیکن اس کے بعد دنیا بھر کے لوگوں نے اس میں غیرمعمولی دلچسپی ظاہر کی اور اس کی بولی آسمان کو چھونے لگی۔ ٹیلیفون پر ایک صاحب نے 8 لاکھ پاؤنڈ تک لگائے جس کے بعد بولی کا حتمی فیصلہ ہوگیا لیکن نیلام گھر کی فیس اور دیگر اخراجات شامل کرکے اس کی قیمت 10 لاکھ پاؤنڈ سے بھی تجاوز کرگئی۔
کیتلی کی سب سے اہم پہچان چینی شہنشاہ چیان لونگ کی مہر ہے لیکن اتنی قیمت پر فروخت ہونے پر کئی افراد نے اپنی حیرت کا اظہار کیا۔ یہ کیتلی ایک عرصے سے گھر میں رکھی تھی جو چنگ شاہی خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔