- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
- پی ایس ایل، 4 پلے آف غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز
راشد لطیف اور انضمام کی بدولت افغان کرکٹرز کے کھیل میں نکھار پیدا ہوا، افغان قونصل جنرل
کراچی: کراچی میں تعینات افغان قونصل جنرل رحمت اللہ قطرہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں کرکٹ کو دوام بخشنے میں پاکستان کا اہم کردار ہے راشد لطیف اور انضمام الحق کی کوچنگ کی بدولت افغان کرکٹرز کے کھیل میں نکھار پیدا ہوا۔
پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام پیدا کرنے میں کرکٹ اہم کردار ادا کرسکتی ہے، خواہش ہے کہ دیگر شعبوں کے طرح کھیل خاص طور پر کرکٹ کے میدان میں تعاون کو تقویت دی جائے، کراچی میں 10 برس کے بعد ٹیسٹ میچ کا انعقاد خوش آئند ہے۔
رحمت اللہ قطرہ نے کہا کہ افغانستان انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزی کے ساتھ اپنا مقام بنا رہا ہے، راشد خان سمیت دیگر افغان کرکٹرز نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے، افغانستان میں کرکٹ کو دوام بخشنے میں پاکستان کا اہم کردار ہے، پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتانوں راشد لطیف اور انضمام الحق کی کوچنگ کی بدولت افغان کرکٹرز کے کھیل میں نکھار پیدا ہوا۔
افغان قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور تہذیب، ثقافت اور روایات یکساں ہیں، کراچی شہر ایک خوبصورت شہر ہے جو اب امن کا گہوارہ بن کر ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے، کراچی میں 10 برس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کا انعقاد مسرت کن ہے جس سے کرکٹ کے دلدادہ شہریوں کو بہترین تفریح میسر آئے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔