- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
- کشتی کو چھپانے کیلئے باڑ لگانے کی ہدایت، شہری کا انوکھا طریقہ
- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے پیش نظر مودی نے آسام کا دورہ ملتوی کردیا
نئی دلی: مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آسام کا دورہ ملتوی کردیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت سے متعلق مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے پیش نظر آسام کا دورہ ملتوی کردیا، مودی کو جمعے کو آسام (گواہاٹی) میں ’’کھیلو انڈیا‘‘ یوتھ گیمز کا افتتاح کرنا تھا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ آسام کے موقع پر آل آسام اسٹوڈنٹس یونین نے شدید احتجاج کا پروگرام بنایا تھا تاہم حکومتی پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنماؤں کے مشورے اور بعد ازاں انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر مودی نے دورہ ملتوی کردیا۔
معروف گلوکار زوبین گارگ نے کہا کہ مودی کے آسام پہنچنے پر ہم ایئرپورٹ سے ہی احتجاج کرنا شروع کردیں گے، ہمارا احتجاج دیکھ کر مودی کو پتا چلے گا کہ ہم متنازع شہریت بل کے کتنے خلاف ہیں۔
واضح رہے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دوسری پر آسام کا دورہ ملتوی کیا جارہا ہے، اس سے قبل دسمبر میں گوہاٹی میں شیڈول بھارت اور جاپان سربراہی اجلاس بھی ملتوی کرنا پڑا تھا جس میں مودی نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ آسام جانا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔