- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- فلسطینی نسل کشی ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی؛ عالمی عدالت میں سماعت
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
- کشتی کو چھپانے کیلئے باڑ لگانے کی ہدایت، شہری کا انوکھا طریقہ
- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
ویڈیو گیم کھیل کر 30 دن میں 20 پاؤنڈ وزن کم کرنے کا دعویدار نوجوان
منیلا: فلپائن کے ایک نوجوان مگوئی گیبریل نے اپنی حالیہ فیس بُک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے صرف ویڈیو گیم کھیل کر ایک مہینے میں اپنا وزن 20 پونڈ کم کرلیا ہے۔ البتہ یہ کوئی عام ویڈیو گیم نہیں بلکہ مشہور کمپنی ’’نائنٹینڈو‘‘ کا بنایا ہوا ’’رنگ فٹ ایڈوینچر‘‘ ہے جو روایتی ویڈیو گیمز سے ہٹ کر ہے۔
اگر آپ کو اس کمپنی کا نام یاد نہیں آرہا تو بتاتے چلیں کہ ’’ماریو برادرز‘‘ اور ’’سپر ماریو‘‘ جیسے مشہور گیمز اسی کمپنی نے بنائے تھے جو آج تک مقبول ہیں۔
لیکن اس کمپنی کا نیا ویڈیو گیم ’’رِنگ فِٹ ایڈوینچر‘‘ سابقہ روایات سے بالکل مختلف ہے کیونکہ اسے کرسی یا صوفے پر بیٹھ کر کھیلا نہیں جاسکتا بلکہ کھلاڑی کو گیم کھیلتے دوران کھڑے رہنا پڑتا ہے جبکہ ورزشی انداز میں اچھل کود اور حرکت کرنی پڑتی ہے۔
گیم کھیلتے دوران اسی جسمانی حرکت کے نتیجے میں وزن بتدریج کم ہونے لگتا ہے اور یہ گیم مسلسل کھیل کر آپ بھی فٹ اور اسمارٹ رہ سکتے ہیں۔
نائنٹینڈو کمپنی نے ویڈیو گیمز پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئے خاص طور پر یہ گیم ڈیزائن کیا ہے جو ’’کھیل کھیل میں‘‘ لوگوں کو صحت مند بھی بناتا ہے۔ یہی بات اس گیم پر تبصروں میں بھی کہی جاچکی ہے۔
البتہ بعض ناقدین کو اعتراض ہے کہ ویڈیو گیم سے وزن کم کرنے والی بات نائنٹینڈو والوں نے خود ہی جان بوجھ کر پھیلائی ہے تاکہ اس سے دنیا بھر میں ان کے ویڈیو گیم کی فروخت میں اضافہ ہو۔ تاہم اس ویڈیو گیم کی سیلز رپورٹ اور اس پر کیے گئے غیر جانبدارانہ تبصرے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اکتوبر 2019 میں لانچ کیا گیا یہ گیم مذکورہ فیس بُک پوسٹ سے بہت پہلے ہی مقبول ہوچکا ہے۔
پاکستان میں ’’نائنٹینڈو فٹ رنگ ایڈوینچر‘‘ کی قیمت 22 ہزار روپے ہے، جو بیشتر آن لائن اسٹورز سے دستیاب ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔