- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
- اسلام آباد میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب، سکیورٹی سخت کردی گئی
- گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی پختونخوا حکومتی ٹیم سے فارغ
- سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ
پاکستان سپرلیگ؛ بھارتیوں کی خدمات پر بورڈ کی وضاحت
لاہور: پی ایس ایل کیلیے بھارتیوں کی خدمات حاصل کرنے پر پی سی بی نے وضاحت پیش کردی۔
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ڈائریکٹر بھارتی خاتون کو بنانے پر بورڈ کو تنقید کا سامنا ہے،اب اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران جہاں بہت سے مثبت پہلو سامنے آئے وہاں کچھ مواقع پر بہتری لانے کی نشاندہی بھی کی گئی لیکن یہ سب ہرگز غیر متوقع نہیں کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ ہے۔
متحدہ عرب امارات میںآپریشنل اور لاجسٹک معاملات کے دوران مشکلات کا اندیشہ کم رہتا تھا، افتتاحی تقریب کو کچھ شائقین نے ناپسند کیا تو بڑی تعداد نے سراہا بھی، پی سی بی اپنی خامیوں سے سیکھنے کے عمل پر یقین رکھتا ہے، جہاں تک لوگوں کی شہریت کا معاملہ ہے تو ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلیے مختلف ملکوں، خطوں اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد کام کررہے ہیں۔
اعلیٰ ٹیکنالوجی کی براڈکاسٹ کیلیے مقامی ذرائع دستیاب نہیں ہیں اور اس حوالے سے پی سی بی نے دو شراکت دار کمپنیوں سے معاہدہ کررکھا ہے، کہیں مایوسی ضرور ہوگی مگر ایک بات واضح ہے کہ پی ایس ایل اس ملک کی لیگ اور پہلی بار تمام میچز پاکستان کے 4 شہروں میں کھیلے جارہے ہیں، پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلیے تمام مداحوں سے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کی بے رنگ افتتاحی تقریب کیلیے 130بھارتیوں کی خدمات حاصل کرنے پر پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اپنے ملک کے لوگوں کو موقع کیوں نہیں دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔