- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
پی ایس ایل کا ملتان میں میلہ سجنے پر شائقین خوشی سے نہال
لاہور: ملتان میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے پر شائقین خوشی سے نہال ہو گئے،مقامی شہریوں سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے بھی ہزاروں افراد اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
ملتان نے گذشتہ روز پہلی بار کسی پی ایس ایل میچ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا تو شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، مقامی شہریوں سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے بھی ہزاروں افراد ملتان سلطانز کی حوصلہ افزائی کیلیے پہنچے، ان میں سے کئی ایک روز قبل ہی میزبان شہر آگئے تھی، اسی وجہ سے ہوٹلز اور کھانے پینے کے مراکز میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، پورے شہر میں میلے کا سماں رہا۔
میچ کا آغاز 7بجے ہوا، سیکیورٹی کا سخت پہرہ ہونے کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد نے 4بجے ہی اسٹیڈیم کی جانب بڑھتے ہوئے دروازے کھلنے کا انتظار شروع کردیا تھا۔ کئی اس امید پر بھی اطراف کے راستوں میں موجود رہے کہ انھیں ٹکٹ خریدنے کا موقع مل جائے گا لیکن مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، فیملیز نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، کھانے پینے کی اشیا ساتھ لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر تماشائی مایوسی کا اظہار کرتے رہے۔
اسٹینڈز میں موجود شائقین نے کھیل کا بھرپور لطف اٹھایا، چوکوں، چھکوں اور وکٹیں گرنے پر کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی گئی، ملتان سلطانز کے حق میں نعرے بھی لگائے جاتے رہے،ڈیرن سیمی دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی خاصے مقبول نظر آئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔