خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
خاتون نے 1970 میں اپنے خاندانی فارم پر مویشیوں کو چارہ کھلانے کے دوران انگوٹھی کھو دی تھی
ویلز میں ایک خاتون کو 54 سال قبل گُم ہونے والی اپنی منگنی کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلز سے تعلق رکھنے والی مارلن برچ نامی خاتون نے 54 سال سے گُم اپنی منگنی کی انگوٹھی آخر کار دوبارہ پالی ہے۔
76 سالہ مارلن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انگوٹھی کا واپس مل جانا میرے لیے واقعی ایک جذباتی واقعہ تھا۔ میں نے 1970 میں اپنے خاندانی فارم پر مویشیوں کو چارہ کھلانے کے دوران انگوٹھی کھو دی تھی۔
خاتون نے بتایا کہ میں اور میں اور میرے گھر والوں نے کئی دنوں تک بار بار اسے ڈھونڈنے کی کوشش کی کہ شاید مل جائے۔ بالآخر ہم نے ہار مان لی اور ذہنی طور پر قبول کرلیا کہ انگوٹھی گم ہوچکی ہے۔
دوسری جانب کیتھ فلپس نامی ایک شہری جو میٹل ڈیٹیکٹر سے دھاتوں کو تلاش کرنے کا شوقین نے، نے مارلن کا حال ہی میں واقعہ سننے کے بعد انگوٹھی تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیتھ نے متعدد بار فارم پر رابطہ کیا اور زمین پر انگوٹھی تلاش کرنے کی اجازت چاہی جس پر مالک نے انہیں اجازت دے دی۔
مارلن نے کہا کہ مسٹر کیتھ آئے اور انہوں نے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے 1 ہفتے سے زائد زمین کی تلاشی لی۔ ایک ہفتے یا اس سے کچھ زائد عرصے بعد مسٹر فلپس میرے پاس آئے اور اپنی مٹھی میں انگوٹھی دکھائی۔ پہلے پہل تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا لیکن واقعہ وہ میری ہی انگوٹھی تھی۔
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ کیتھ فلپس نے جو میرے لیے کیا میں اس کا جتنا شکریہ ادا کرون اتنا کم ہے۔