- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
اولمپک کاالتوا،پاکستانی ایتھلیٹس کے دل ٹوٹ گئے
کراچی: اولمپک کے التوا سے پاکستانی ایتھلیٹس کے دل بھی ٹوٹ گئے، جیویلن تھروور ارشد ندیم کو عالمی اسٹیج پر اپنا جادو جگانے کیلیے ایک سال انتظار کرنا پڑا تھا، کورونا وائرس کی وجہ سے دوسری مرتبہ ان کی ٹریننگ میں خلل آیا، وہ اب میاں چنوں میں اپنے بچوں کے ساتھ ہیں۔
22 سالہ ارشد ندیم کو اولمپکس کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے والے پاکستان کے پہلے جیویلین تھروور کا اعزاز اس وقت حاصل ہوا جب انھوں نے گذشتہ برس ساؤتھ ایشین گیمز میں 86.29 میٹر مارک عبور کیا تھا، ان کا ہدف نیزے کو 90 میٹر کی دوری پر پھینکنے کا ہے اور اولمپکس میں وہ یہ کارنامہ انجام دینے کیلیے پْراعتماد بھی تھے۔
ٹوکیو اولمپکس کے ایک برس التوا کی خبر سے انھیں کافی مایوسی ہوئی، جس کے بعد ٹریننگ کا سلسلہ موقوف کرتے ہوئے میاں چنوں میں اپنے گھر واپس لوٹنا پڑا، وہ واپڈا فیکلٹی میں کوچ فیاض بخاری کی نگرانی میں ٹریننگ کررہے تھے۔
2018 کے ایشین گیمز برانز میڈلسٹ ارشد ندیم نے ’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ سے بات چیت میں کہا کہ یہ ہرکسی کیلیے مشکل وقت ہے، میں اس سے قبل چین میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھ چکا جہاں جنوری میں ٹریننگ کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہمیں وطن واپس لوٹنا پڑا تھا مگر میں نے یہاں پر بھی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا، اب اولمپکس گیمز ملتوی ہونے سے مجھے کافی افسوس ہوا مگر موجودہ صورتحال میں یہ ایک درست فیصلہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔