- پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع
- راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد
- پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق
- بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد
- جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں
- محکمہ انسداد دہشتگردی کی بڑی کارروائی، دو اہم دہشتگرد ہلاک
- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
جوئے کی کمپنی سے معاہدہ؛ اعلی سطح پرغیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لائیو اسٹریمنگ حقوق جوئے کی کمپنی کو دینے کی اعلی سطح پرغیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں،غلطی کے مرتکب کو قصور وارثابت ہونے پر سزا دی جائے، اس معاملے میں فریقین کے درمیان معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کو مستقبل کے لیے سبق مل گیا۔
نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق عظیم بیٹسمین نے کہا کہ پی ایس ایل میں 2019 سے2021 تک تین ایڈیشنز کیلیے پاکستان سے باہر لائیو اسٹریمنگ کے حقوق سٹے باز کمپنی کو فروخت کرنا اہم معاملہ ہے،دنیا بھر میں کھیلوں میں قانونی طور پر بیٹنگ(سٹہ بازی) کی جاتی ہے تاہم پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا، پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے، پی سی بی اور لائیو اسٹریمنگ کرنے والی غیر ملکی کمپنی کا معاہدہ بہت اہمیت رکھتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اہم معاملے کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، پی سی بی از خود یہ تحقیقات نہیں کر سکتا، رپورٹ دیکھ کر قصوروار کا تعین اور ضابطے و قواعد کے مطابق سزا دی جائے.
جاوید میانداد نے کہا کہ معاہدے کی شقوں کا جائزہ لے کر دیکھنا ہوگا کہ یہ عمل جان بوجھ کر کیا گیا یا غلطی سے سرزد ہوا، اگر یہ بات سامنے آئے کہ بورڈ کو اس امر کا علم تھا کہ پارٹنر کسی سٹہ بازکمپنی سے معاہدہ کرنے کا مجاذ ہے تو پی سی بی ہی قصور وار قرار پائے گا اور سزا کا بھی حقدار ہو گا،البتہ اگرمعاملہ برعکس ہو اور بورڈ کے علم میں لائے بغیر ایسا ہوا تواسے بری الذمہ قرار دیا جانا چاہیے.
انھوں نے کہا کہ اس معاملے سے اب پی سی بی کو بھی مستقبل کیلیے سبق مل گیا، اسے ایسے اہم معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرتے وقت محتاط رہنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے کہا تھا کہ غیرملکی آن لائن سٹے باز کمپنی سے اسٹریمنگ رائٹس کا معاہدہ پارٹنر نے بغیر بتائے کیا تھا جس پر اس سے خط وکتابت جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔