- مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں، پولینڈ
- پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 30 مئی کو خلا میں بھیجنے کا اعلان
- اورنگی ٹاؤن میں بچوں سے بدفعلی کرنے والے گروہ کے 6 کارندے گرفتار
- کراچی؛ بچوں سے بدفعلی کرنے اور ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار
- فضل الرحمان نے حکومت مخالف تحریک کیلیے پی ٹی آئی سے گارنٹی مانگ لی
- پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ
- برطانوی وزیراعظم کا 4 جولائی کو قومی انتخابات کے انعقاد کا اعلان
- وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہونگے
- گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 6 دانش اسکولوں کے قیام کی منظوری
- بنگلہ دیشی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی بھارت میں لاپتہ ہونے کے بعد قتل
- مولانا اگرپی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں توہمارے ساتھ کیوں نہیں، یوسف رضا گیلانی
- کیا آپ فالسے کے ان 10 فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟
- ایبٹ آباد میں مسافر جیپ کے خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 7 کی حالت تشویشناک
- وزیراعظم کی خامنہ ای سے ملاقات، صدر ابراہیم رئیسی کا وژن جاری رکھنے کا عزم
- بھارتی کبڈی ٹیم کے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد
- سپریم کورٹ میں 30 مئی کو میرا میچ ہے، عمران خان
- موبائل فون کا بے تحاشا استعمال؛ ماں کی مار سے بیٹی ہلاک
- بنوں میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے تین افراد جاں بحق
- بلوچستان میں طالب علموں کیلیے قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار
- نیتن یاہو کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری؛ امریکا کا ردعمل سامنے آگیا
کلوروکوائن کورونا مریضوں کیلئے انتہائی نقصاندہ ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی
اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے کورونا کے مریضوں پر کلوروکوائن اوراس سے اخذ کردہ ایک اور دوا ہائیڈروکسی کلوروکوائن کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے اسے سخت مضر قرار دیدیا ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈی آر اے پی) نے خبردار کیا ہے کہ کلورووکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کے انتہائی خطرناک سائیڈ افیکٹس ہیں جن میں گردوں کا نظام، جگر اور قلب کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس کا استعمال جھٹکوں اور دوروں کی وجہ بنتا ہے اور خون میں شکر کی مقدار کو یکدم گھٹا سکتا ہے۔
اس بنا پر مجاز ادارے نے کورونا سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو ازخود یہ دوا لینے سے بھی خبردار کیا ہے۔ یہ دونوں ادویاتی مرکبات ایک درخت سے حاصل کئے جاتے ہیں اورکونین کے شکل میں صدیوں سے ملیریا کے خلاف استعمال ہورہے ہیں۔ ان مرکبات میں کلوروکوائن (سی کیو) اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن (ایچ سی کیو) سرِ فہرست ہیں۔
فرانس اور چین میں کووڈ 19 کے خلاف ان ادویہ کے بعض فوائد سامنے آئے تھے، اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ’خدا کا تحفہ‘ قرار دیا تھا۔
اس دوران خود امریکی ماہرین نے بھی صدر کو خبردار کرنے کی کوشش کی اور اس کی افادیت پر سوالات اٹھائے لیکن امریکی حکومت نے دنیا بھر سے کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن وسیع مقدار میں خریدی اور جمع کرلی تھی۔
تاہم پاکستان میں بھی اس کے انتہائی منفی نتائج سامنے آئے ہیں، اس سے قبل حکومتِ پاکستان نے دوست ممالک کو کلوروکوائن کی فروخت کرنے کی اجازت دیدی تھی۔
واضح رہے کہ ذرائع ابلاغ اور طبی حلقوں میں بھی اس دوا کو کووڈ 19 کے مرض کے خلاف مؤثر قرار دیا جارہا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔