- ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم سپر ایٹ میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟ جانیے ممکنہ صورتحال
- وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
- لاہور؛ سگے باپ کے وحشیانہ تشدد سے زخمی تین سالہ بیٹا اسپتال میں دم توڑ گیا
- پاکستان انڈر18 والی بال ایشین ٹورنامنٹ میں چیمپئن بن گیا
- کراچی اورلاہور ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا
- سینیٹ اجلاس: ملک بھر میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی کی تحریک پیش
- غیر قانونی سگریٹ کی فروخت میں تشویش ناک اضافے کا انکشاف
- اغوا برائے تاوان میں ملوث کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک، ساتھی گرفتار
- این ای سی نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
- محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری کردیے
- پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات میں 141 ملین ڈالرز کا اضافہ
- ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کا بنگلادیش کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف
- حکومت معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام، اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار
- فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں پاکستان کی شرکت خطرے سے دوچار
- شہری محتاط ہوجائیں، سائبر کرمنل واٹس ایپ اکاؤنٹس کو نشانہ بنارہے ہیں، ایف آئی اے
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، سرمایہ کاروں کے مزید 49 ارب ڈوب گئے
- زیادہ وزن کی حامل خواتین میں فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق
- ہیلی کاپٹر سے اسپورٹس کار کو تباہ کرنے پر یوٹیوبر گرفتار
- بحرالکاہل کی گہرائی میں عجیب و غریب مخلوقات دریافت
بنگلہ دیشی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی بھارت میں لاپتہ ہونے کے بعد قتل
![عوامی لیگ کے رکن اسمبلی علاج کی غرض سے بھارت میں موجود تھے—فائل/فوٹو: انوارالعظیم فیس بک](https://c.express.pk/2024/05/2643209-image-1716394006-720-640x480.jpg)
عوامی لیگ کے رکن اسمبلی علاج کی غرض سے بھارت میں موجود تھے—فائل/فوٹو: انوارالعظیم فیس بک
ڈھاکا: بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے رکن اسمبلی انوارالعظیم کو بھارت میں ایک ہفتے سے زائد عرصہ لاپتا رہنے کے بعد کولکتہ میں قتل کردیا گیا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیرداخلہ اسدالزمان خان نے بتایا کہ حکمران جماعت کا رکن اسمبلی ایک ہفتہ سے زیادہ عرصے لاپتہ رہنے کے بعد بدھ کو بھارتی شہر کولکتہ میں مردہ پائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کے رشتہ داروں نے بتایا کہ عوامی لیگ کے ٹکٹ پر سرحدی ضلع جھیندہ سے مسلسل تیسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے 56 سالہ انوارالعظیم اپنے علاج کے لیے بھارت روانہ ہونے کے ایک روز بعد 13 مئی کو لاپتا ہوگئے تھے۔
بنگلہ دیشی وزیرداخلہ اسدالزمان خان نے بتایا کہ رکن اسمبلی کے قتل کے شبہے میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اور کولکتہ کی پولیس مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے اور تفتیش کے دوران احتیاطی طور پر تمام تفصیلات جاری نہیں کرسکتے ہیں۔
بھارتی پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقتول کی لاش بھی برآمد کرنی ہے۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے سینئر پولیس افسر اخلیش چھیتورویدی نے بتایا کہ ہم اس ہاؤسنگ کمپلیکس کی ویڈیو حاصل کرلی ہے جہاں وہ رہ رہے تھے اور تفتیش کے دوران خون دھبے بھی نظر آئے ہیں۔
ایک اور پولیس افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قاتلوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہوسکتا ہے۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنی جماعت کے رکن اسمبلی کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔