- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
- پی ایس ایل، 4 پلے آف غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز
کورونا وائرس کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف نہ ہوسکا
مکہ المکرمہ: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت کے اقدامات کے پیش نظر اس سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد الحرام اور مسجدی نبوی میں اعتکاف نہیں کیا گیا۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین کے امور کی نگرانی کرنے والی پریزیڈینسی نے 20 اپریل کو اعلان کردیا تھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اختیار کی گئی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اس سال ماہ مبارک کے آخری عشرے میں مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں اعتکاف کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پریزیڈینسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں عید الفطر پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ
بعدازاں یکم مئی کو سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیتے ہوئے نماز پنچگانہ کی اجازت دے دی تھی تاہم دونوں مساجد کے وضو خانے، غسل خانے اور بیت الخلا بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھاجب کہ اعتکاف موقوف کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔