عالمی بینک ماحولیاتی بحالی منصوبے کے لیے 188 ملین ڈالرامداد دے گا

ارشاد انصاری  پير 1 جون 2020
ہائیڈرومیٹرولاجیکل ٹیکنالوجی،اداروں کی صلاحیتیں بہتر اور موسمیاتی تباہ کاری روکی جائیگی
 فوٹو: فائل

ہائیڈرومیٹرولاجیکل ٹیکنالوجی،اداروں کی صلاحیتیں بہتر اور موسمیاتی تباہ کاری روکی جائیگی فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عالمی بینک موسمی خطرات اور ماحولیاتی بحالی کے 5سالہ منصوبے کے لیے 188 ملین ڈالرامداد دے گا۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان کے مطابق یہ امدادی رقم موسمی پیشگوئیوں کا نظام بہتر بنانے کیلیے ہائیڈرومیٹرولاجیکل ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں کی تکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ موسمیاتی تباہ کاریوں ،منفی معاشی و سماجی اثرات کی روک تھام کیلیے خرچ کی جائے گی۔

اس منصوبے کے تحت تین اہم شعبوں پرتوجہ دی جائے گی جس کے تحت ہائیڈرو میٹرولاجیکل اینڈ کلائیمیٹ سروسز کو بہتر جب کہ ماحولیاتی نظام بحال کیا جائے گا۔ مزیدبراں قدرتی آفات سے متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔