- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعہ سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
سابق کرکٹرز یوٹیوب پر تحمل سے کام لیں، رمیز راجہ
لاہور: رمیز راجہ نے یوٹیوب پر سابق کرکٹرز کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دے دیا۔
شعیب اختر نے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی پر کھلاڑیوں کا کیریئر تباہ کرنے سمیت سنگین الزامات عائد کیے تھے جس پر انھیں قانونی نوٹس بھجوایا گیا، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں بھی شکایت درج کرائی گئی، اسپیڈ اسٹار کرکٹ پر بات کرتے ہوئے اکثر مختلف لوگوں کے خلاف انتہائی سخت الفاظ استعمال کر جاتے ہیں۔
رمیز راجہ نے اپنے یو ٹیوب چینل پر شعیب اختر کا نام لیے بغیر کہاکہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال کر پاکستان کی ساکھ تباہ نہ کریں،مائیک میں بڑی طاقت ہے، میڈیا پر الفاظ سوچ سمجھ کر استعمال کریں، کسی کی پگڑی اچھالنے میں صرف 2 سیکنڈز لگتے ہیں، اس لیے محتاط رہتے ہوئے ہمیں ایک دوسرے کی عزت اور ایسی بات کرنا چاہیے جو قابل قبول ہو۔
انھوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے تو حد ہی پار کردی، یہ بات اس لیے کررہا ہوں کہ پی سی بی کو سائبر کرائمز ونگ سے رجوع کرنا پڑا، کبھی انسان کو مایوسی ہوتی ہے لیکن تنقید کا بھی ایک طریقہ ہونا چاہیے، سابق کرکٹرز نے یوٹیوب چینل کھول لیے لیکن بات تو ایسی کریں کہ ذاتی نہ لگے اور متاثرین ایف آئی اے کے پاس جانے پر مجبور نہ ہوں، کرکٹ ہی سابق کرکٹرز کی روٹی روزی ہے لیکن گذشتہ چند ماہ میں منفی سرخیاں بنی ہیں، تنقید کریں مگر اس میں دانشمندی نظر آنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔