اداکار سنجے دت کی دوبارہ پیرول پر رہائی کے فیصلے کی تحقیقات کا حکم

نیٹ نیوز  اتوار 8 دسمبر 2013
سنجے دت نے اپنی بیمار اہلیہ مانیتادت کے علاج کے سلسلے میں جیل سے باہرآنے کی اجازت مانگی تھی . فوٹو: فائل

سنجے دت نے اپنی بیمار اہلیہ مانیتادت کے علاج کے سلسلے میں جیل سے باہرآنے کی اجازت مانگی تھی . فوٹو: فائل

پونے / ممبئ: بالی ووڈاداکارسنجے دت کوایک ماہ کیلیے دوبارہ پیرول پررہاکیے جانے کے فیصلے کیخلاف احتجاج کے بعدمہاراشٹرکی ریاستی حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کاحکم دیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق سنجے دت نے اپنی بیمار اہلیہ مانیتادت کے علاج کے سلسلے میں جیل سے باہرآنے کی اجازت مانگی تھی لیکن مانیتاکی ایک دن پہلے کی کچھ تصاویرسامنے آئی ہیں جن میں اسے ایک فلم آر راج کمارکی اسکریننگ پارٹی میں شریک دیکھاجاسکتاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔