- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
- امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
- وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
- ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
- جو جج پرفارم نہیں کر رہا اسے نکال کر باہر پھینک دینا چاہیے، جسٹس منصور
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے کمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری
- لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاج
- کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل
- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
ٹیسٹ میں واپسی، وہاب ریاض ذہنی اور جسمانی طور پر تیار
لاہور: وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کیلیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار ہیں۔
تجربہ کار پیسر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ نیٹ پریکٹس میں مطلوبہ فارم اور فٹنس حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے، ضرورت پڑنے پرخدمات حاضر ہوں گی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ2010 کے دورہ انگلینڈ میں عمر گل کے انجرڈ ہونے پر ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع ملا، ابتدا میں تھوڑی گھبراہٹ تھی،کپتان کی حوصلہ افزائی پر بھرپور رفتارکے ساتھ بولنگ کی، میں اینڈریو اسٹروس، جوناتھن ٹروٹ، کیون پیٹرسن اور ایون مورگن کی وکٹیں لینے میں کامیاب رہا، بعد ازاں ٹیل اینڈرز میں سے مزاحمت کرنے والے اسٹورٹ براڈ کو سلو بال پر پویلین بھیجا، ڈیبیو پر 5 وکٹوں نے اعتماد میں اضافہ کیا لیکن سب سے زیادہ خوشی مورگن کی وکٹ سے حاصل ہوئی، ان دنوں انگلش بیٹسمین کی صلاحیتوں اور اسٹروکس کا بڑا چرچا تھا، میں چاہتا تھا کہ ان کوضرورآؤٹ کروں اور اس میں کامیابی ہوئی۔
وہاب ریاض نے کہا کہ حالیہ دورے میں پاکستان کو ضرورت ہوئی تو ذہنی اور جسمانی طور پر ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہوں،اس چیلنج کیلیے نیٹ میں سخت محنت کی ہے۔
یاد رہے کہ وہاب ریاض نے طویل فارمیٹ سے عارضی رخصت لی ہوئی تھی جو انگلینڈ روانگی سے قبل ختم کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔