- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سانپ نکل آیا
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں خسرہ کیخلاف قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے
- ایپل نے صارفین کے لیے آئی او ایس کی اپ ڈیٹ جاری کردی
- تاجر دوست ایپ کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونیو الے تاجروں پر بھاری جرمانہ و سزا کی تجاویز
- 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور
- امریکی وزیر خارجہ کا دورۂ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں اسلیے وہ ہم سے مذاکرات نہیں چاہتی، بلاول
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ کی ٹیمیں وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟
- فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب
چین کا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد سنیما گھرکھولنے کا اعلان
بیجنگ: چین نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے گزشتہ چھ ماہ سے بند سنیما گھر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی حکومت کی فلم سے متعلق امور کی انتظامیہ نے جمعرات کو ایسے علاقوں میں سنیما گھر کھولنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جہاں وبا کے پھیلاؤ کا خدشہ کم ہوچکا ہے۔ ان علاقوں میں 20 جولائی سے سنیما کھول دیے جائیں گے۔ تاہم جن علاقوں میں کورونا وبا سے متعلق متوسط یا انتہائی درجے کے خدشات ہیں ان میں سنیما گھر بدستور بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سنیما گھروں کو حکومتی قواعد و ضوابط پر لازمی عمل کرنا ہوگا ۔ سنیما آنے والوں کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازم ہوگا۔ سنیما حال میں صرف 30 فی صد نشستیں ہی پُر کرنے کی اجازت ہوگی جس کے لیے پیشگی بکنگ کروانا ہوگی اور فلم بینوں کو اپنے ہمراہ کھانے پینے کی اشیا لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ چین نے مارچ سے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے کمی آنے کے بعد لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کا آغاز کردیا تھا جس کے بعد زیادہ تر ریستوران، شاپنگ مالز اور کلب بھی کھولنا شروع کردیے تھے۔ چین دنیا کی دوسری فلم مارکیٹ ہے اور کورونا وبا کے باعث عائد کی گئی پابندیوں کے نتیجے میں سنیما مالکان اور فلم سازوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ سنیما کھولنے کے حکومتی فیصلے کو چینی فلمی شائقین اور سنیما مالکان و فلم ساز حلقوں نے سراہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔