- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
اس سیلون میں افریقی ’’گھونگھا فیشل‘‘ بھی کیا جاتا ہے
عمان: اردن کے دارالحکومت عمان میں سہیل سویضان نامی ایک بیوٹیشن کی دکان بہت مشہور ہے کیونکہ یہاں کسی بھی گاہک کا فیشل انسانی ہاتھوں سے نہیں کیا جاتا بلکہ اس مقصد کےلیے گاہک کے منہ پر بڑی جسامت والے افریقی گھونگھے چھوڑ دیئے جاتے ہیں۔
یہ گھونگھے آہستہ آہستہ گاہک کے چہرے پر چکر لگاتے ہیں اور اسی دوران اپنے نرم اور لجلجے جسم سے اس کا چہرہ سہلاتے جاتے ہیں۔
جو گاہک اس کیفیت کو برداشت کرلیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گھونگھوں سے فیشل ان کےلیے اچھا تجربہ ثابت ہوا۔
اُدھر سہیل سویضان کا دعوی ہے کہ گھونگھے صرف چہرے پر رینگتے ہی نہیں بلکہ ’’کولاجن‘‘ نامی پروٹینز بھی خارج کرتے ہیں جن کی وجہ سے چہرے کی جلد ہشاش بشاش اور تندرست ہوجاتی ہے۔
البتہ، اس سیلون کی جانب سے گاہکوں کو خبردار بھی کیا جاتا ہے کہ صرف وہی لوگ اس ’’گھونگھا فیشل‘‘ کے بارے میں سوچیں جو باہمت ہوں اور جنہیں گھونگھوں کے اپنے چہرے پر رینگنے سے گھن نہ آتی ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔