- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
انڈسٹری میں خواتین کو مرد اداکاروں کے مقابلے کم معاضہ ملتا ہے، اُشنا شاہ
کراچی: اداکارہ اُشنا شاہ نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں رائج غیر منصفانہ رویے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں اداکاراؤں کو اداکاروں کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے۔
اُشناشاہ نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہیروز کم ہیں کیونکہ اس فیلڈ میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں زیادہ آتی ہیں۔ حالانکہ مرد اداکاروں کا کام اداکاراؤں سے کم ہوتا ہے مثال کے طور پر اگر کسی ڈرامے میں کسی لڑکی کے 400 سینز ہیں تو اس کے مقابلے میں لڑکے کے 300 سینز ہوں گے۔
دراصل ڈرامے کی کہانی ہی عورت کے گرد گھوم رہی ہوتی ہے اس لیے ڈرامے میں کام بھی لڑکی کا زیادہ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود مرد اداکاروں کو اداکاراؤں سے زیادہ معاوضہ دیاجاتا ہے اور یہ نہایت غیر منصفانہ ہے۔
اُشنا شاہ نے کہا کہ اداکارائیں سیٹ پر جلدی آتی ہیں، زیادہ محنت کرتی ہیں، ڈرامے میں اداکارائیں سب سے زیادہ روتی ہیں اور یہ آسان نہیں ہے۔
اُشنا شاہ نے شوبز کی فیلڈ میں کام کرنے والی خواتین کو پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں کہا کہ وہ لڑکیاں جن کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہوتا جب وہ اس فیلڈ میں آتی ہیں تو انہیں ان تمام لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں جن کا تعلق شوبز گھرانے سے ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ کئی لڑکیوں کا استحصال بھی کیا جاتا ہے۔
اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے کئی افراد پہلے سے شوبز میں تھے لہذا انہیں اس فیلڈ میں جگہ بنانے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی اسلیے وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔