- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیسوں میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
متحدہ عرب امارات نے چاند پر مشن بھیجنے کا اعلان کردیا
دبئی: متحدہ عرب امارات نے 2024 تک چاند پر خلائی جہاز روانہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے فرماں روا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ امارات چاند گاڑی تیار کررہا ہے جو 2024 میں چاند پر اتر جائے گی اور چاند کے ان علاقوں میں نئی دریافتیں کرے گی جو اس سے قبل بھیجے گئے انسانی مشنز میں ممکن نہیں ہوسکی ۔ اس مشن سے حاصل ہونا والے ڈیٹا کا تبادلہ عالمی سطح پر تحقیقی مراکز اور اداروں کے ساتھ کیا جائے گا۔
دبئی کے فرمانروا نے یہ بھی اعلان کیا کہ چاند پر بھیجی جانے والی گاڑی کو ان کے مرحوم والد شیخ راشد بن سعید المکتوم سے موسوم کرکے ’راشد‘ کا نام دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مشن کے لیے بنائی جانے والی گاڑی سو فیصد مقامی انجینیئر تیار کریں گے۔ اس سے قبل امارات امل(امید) کے نام سے مریخ کے لیے بھی ایک مشن روانہ کرنے کا علان کرچکا ہے۔
We are launching the first-ever Arab mission to the moon by 2024. The lunar rover will send back images & data from new sites of the moon that haven’t been explored by previous lunar missions. The gathered data will be shared with global research centers & institutions. pic.twitter.com/b4NQ3reLIq
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) September 29, 2020
واضح رہے کہ اگر متحدہ عرب امارات چاند پر پہنچنے کے اپنے مشن میں کام یاب ہوجاتا ہے تو امریکا، سابق سوویت یونین اور چین کے بعد وہ چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک ہوگا۔ اس سے قبل بھارت، اسرائیل اور جاپان کے چاند پر بھیجے جانے والے مشن ناکام ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔