- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
- ایشیائی باشندے نے محبوبہ کو قتل کرکے دکان کو آگ لگادی؛3 پاکستانی زخمی
- سندھ ہائیکورٹ کا سڑکوں سے غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ہٹانے کا حکم
- بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط
- پختونخوا کی گورننس زیادہ بہتر نہیں، نفرتوں کا خاتمہ کروں گا، گورنر کے پی کے
- بھارت؛ افغان خاتون سفارتکار25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی
- عالمی بینک اپنا فریم ورک پاکستان کے اصلاحاتی شعبوں سے ہم آہنگ کرے، وزیر خزانہ
- نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
- کتب بینی کی معدومیت
- وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
- جنگ بندی کی پیشکش کے باوجود اسرائیل کے رفح پر حملے؛ 12 فلسطینی شہید
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا
- نامیاتی سالموں سے بنایا گیا سولر پینل
- کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول
- ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
جینیاتی کیفیت نے انڈونیشیائی قبیلے کی آنکھیں گہری نیلی بنادیں
انڈونیشیا: انڈونیشیا میں نیلی آنکھوں والے لوگوں کی شدید قلت ہے۔ یہاں کے لوگوں کے بال گہرے اور آنکھوں کا رنگ بھی سیاہ ہی ہوتا ہے۔ تاہم دوردراز جنگلات میں ایک مقامی قبیلہ ایسا بھی ہے جو نایاب جینیاتی کیفیت میں مبتلا ہے اور اسی بنا پر ان کی آنکھیں شوخ نیلا رنگ اختیار کرچکی ہیں جبکہ بعض افراد کی ایک آنکھ ہی نیلی دیکھی گئی ہیں۔
اس جینیاتی کیفیت کو وارڈنبرگ سنڈروم کا نام دیا گیا ہے جو 42000 میں سے ایک فرد کو لاحق ہوتی ہے۔ اس بیماری میں اگرچہ جلد اور آنکھوں کی رنگت بدل سکتی ہے لیکن سماعت پر بھی فرق پڑتا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایک آنکھ معمول کی رنگ والی ہواور دوسری گہری نیلی جھیل کی طرح حیران کن رنگت اختیار کرجائے۔
انڈونیشیا کے بیوٹن قبیلے کے اکثر افراد اس جینیاتی کیفیت کے شکار ہیں۔ انڈونیشیا کے ماہرِ ارضیات اور شوقیہ فوٹوگرافر کورشنوئی پسریبو نے اس قبیلے کے افراد کو اپنے کیمرے میں مقید کیا ہے۔ یہ لوگ سینکڑوں برس سے اسی جزیرے پر رہائش پذیر ہیں اور جدید زندگی سے دور ہیں۔ ان کی اکثریت وارڈنبرگ سنڈروم کی شکار ہے جس کے بعد ایک یا دونوں آنکھیں ہی نیلی ہوچکی ہیں۔
سب سے پہلے یہ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں اور اب یہ دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہیں۔ ان تصاویر میں بچوں کی خوبصورت نیلی آنکھیں دیکھ کر ایک دنیا حیران رہ گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔