- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر اور وزرا کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار؛ دعاؤں کی اپیل
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
- آکسفورڈ یونی ورسٹی میں فلسطین کیلئے موت کا احتجاج
- اسکولوں میں ٹیلی اسکوپس نصب کرنے کا منصوبہ
- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
- ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل
- کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ
- کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی
- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
کسی ’انگلینڈ پلٹ‘ کو چیف سلیکٹر بنایا جائے گا، انضمام الحق
کراچی: سابق کپتان انضمام الحق کہتے ہیں کہ کسی ’انگلینڈ پلٹ‘ کو چیف سلیکٹر بنایا جائے گا۔
مصباح الحق گذشتہ روز چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، اب اس اہم ذمہ داری کیلیے مختلف امیدواروں کی پیشگوئی ہونے لگی ہے، سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے تو واضح طور پر کہہ دیاکہ یہ عہدہ بھی کسی انگلینڈ سے واپس آنے والے کو ہی دیا جائے گا۔
انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران بورڈ میں جتنی بھی تقرریاں ہوئیں ان میں سے 60 سے 70 فیصد وہی ہیں جوانگلینڈ میں رہتے یا وہاں پر کسی نہ کسی حیثیت میں کام کرچکے ہیں، میں آپ کو واضح اشارہ دے رہا ہوں کہ نیا چیف سلیکٹر بھی وہی ہوگا جس نے انگلینڈ میں کافی وقت گزارا ہو، بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان ان لوگوں پرزیادہ اعتماد کرتے ہیں جوانگلینڈ میں رہ چکے ہوں، اگر آپ نئی مینجمنٹ کی جانب دیکھیں تو 10 میں سے 6 کا تعلق انگلینڈ سے ہی ہے۔
دوسری جانب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو یقین ہے کہ نئے چیف سلیکٹر محمد اکرم ہوں گے، وہ انگلینڈ میں ہی سکونت پذیراور اس وقت پشاورزلمی کے ٹیم ڈائریکٹر ہیں۔
سابق پیسر نے ٹویٹ کیا کہ مجھے ذرائع نے بتایاکہ محمد اکرم ہی نئے چیف سلیکٹر ہوں گے، اس اہم ذمہ داری کیلیے میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں،،انھوں نے پشاور زلمی اور دیگر پروجیکٹس پر عمدگی سے کام کیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اکرم اس عہدے کیلیے بہترین ثابت ہوں گے اور پاکستان کیلیے اچھے نتائج دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔