- حکومت کمیٹی کمیٹی کھیلنا بند کرے اور گندم اسکینڈل کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے، بلاول
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ کی ٹیمیں وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟
- فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب
- چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی
- 400 کلومیٹر رینج کے حامل فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
- نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش
- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، فیصل واوڈا
- حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
- جھوٹی خبروں کیخلاف نیا قانون تیار ہے صحافیوں کو اعتراض ہے تو رجوع کریں، پنجاب حکومت
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- دبئی لیکس میں بھارتی سب سے آگے؛ مودی کے دوستوں کی جائیدادیں بھی نکل آئیں
- ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
- وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے
- گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی
- حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
- نقل مافیا اور آپریشن راہ راست
- یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
- پی ایس ایل سے آئی پی ایل کا ٹکراؤ؛ فرنچائزز نے مخالفت کردی
- حماس سے جھڑپوں، حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی سمیت 2 ہلاک، 5 زخمی
- پی ایس ایل کا مذاق؛ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی
موٹرسائیکل حادثات سے بچنے کے لئے ایئربیگ جینز تیار
واشنگٹن: سویڈن کے ڈیزائنر نے موٹر سائیکل سواروں کو حادثے سے بچانے کے لئے ایئربیگ جینز تیار کرلی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن کے ایک ڈیزائنر موسس شاہریور نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایسی جینز تیار کی ہے جس میں ایئربیگ لگے ہوئے ہیں جو کسی بھی حادثے کی صورت میں موٹرسائیکل سوار کو ممکنہ نقصان سے بچانے میں مدد دیں گے۔
ڈیزائنر موسس شاہریور کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایسی جیکٹ بنا چکا ہوں جس میں ایئربیگ لگا ہوا ہے، جو حادثے کی صورت میں سوار کی گردن، بازو، کمر، سینہ اور ریڑھ کی ہڈی کو محفوظ بناتا ہے، تاہم مشاہدے میں آیا ہے کہ کسی بھی حادثے میں بائیکرز کی ٹانگیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں، اور اسی بات کو لے کر ایئربیگ والی جینز پر کا شروع کیا۔
موسس کے مطابق موٹر سائیکل چلانے والے کی ایک ڈوری موٹر سائیکل کے ساتھ باندھی جاتی ہے اور حادثے کی صورت میں جب ڈوری کھنچتی ہے تو فوری طور پر سوار کی ٹانگوں کے اوپر ایئربیگز میں ہوا بھر جاتی ہے اور وہ چوٹ سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
ڈیزائنر نے بتایا کہ جینز سے قبل ایئربیگ جیکٹ پوری دنیا میں استعمال کی جارہی ہے اور لوگ اس سے استفادہ کررہے ہیں، تاہم یئربیگ والی جینز فوری طور پر سویڈن میں ہی دستیاب ہے، لیکن امید ہے کہ 2022 تک یہ جینز پوری دنیا میں میسر ہوگی، اس حوالے سے یورپی یونین کے ہیلتھ اینڈ سیفٹی سٹینڈرڈز کے مطابق بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔