- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
انجن فیل ہونے کا واقعہ؛ تمام بوئنگ 777 ایس طیارے گراؤنڈ کرنے کی ہدایت
واشنگٹن: ایک طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے بعد جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ نے دنیا بھر کی تمام فضائی کمپنیوں کو ’’بوئنگ 777 ایس‘‘ طیارے استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
گزشتہ روز امریکی ریاست کولوراڈو میں دوران پرواز ’بوئنگ 777 ایس‘ کے ایک انجن میں آگ لگ گئی تھی اور اس کے ٹکڑے ٹوٹ کر نیچے آبادی پر جاگرے تاہم خوش قسمتی سے طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا اور پائلٹ طیارے کو ڈینیور شہر میں بحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے پریٹ اینڈ وٹنی انجن والے طیارے 777 ایس کو گراؤنڈ کرنے کی سفارش کردی جس پر یونائیٹڈ ایئرلائنز، کورین ایئر اور جاپان کی 2 فضائی کمپنیوں نے اپنے 68 طیاروں کو گراؤنڈ کردیا۔
امریکی وفاقی ایوی ایشن نے ڈینیور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور بوئنگ نے کہا ہے کہ یہ تحقیقات مکمل ہونے تک 777 طیاروں کو استعمال نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ 2019 میں بوئنگ 737 میکس طیاروں کے دو حادثات پیش آئے تھے جن میں 346 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جس کے بعد بوئنگ کمپنی اپنی ساکھ بحال کرنے کے لیے کوششیں کررہی تھی تاہم اب 777 ایس کا واقعہ اس کے لیے ایک دھچکا ثابت ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔