- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
ہانیہ کا اپنی تصویر میں بیوٹی فلٹر کے استعمال پر تنقید کرنے والوں کو جواب
کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی تصویر میں بیوٹی فلٹر کے استعمال پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔
ہانیہ عامر نے انسٹا گرام پر کہا ہے کہ جس ویڈیو پر تنقید کی جارہی تھی، اس دن بھی میں نے میک اپ کیا ہوا تھا لیکن یہاں پر نکتہ یہ ہے کہ میں اپنی بیوٹی اور اپنے اقدامات سے مطمئن ہوں لیکن آپ لوگوں کو خود پر اطمینان رکھنا چاہیے کہ آپ لوگ خود کون ہیں۔
ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ اگر میں بیوٹی فلٹر اپنی ذات کے لیے استعمال کر رہی ہوں تو یہ عمل قابل قبول ہے لیکن اگر یہ کام معاشرے کے دباؤ میں آکر کرتی ہوں تو پھر یہ غلط بات ہوئی، تصویر پر جتنا کچھ کہا گیا اس میں ایسا کچھ نہیں تھا، میرے مطابق انسٹا گرام پر سب ٹھیک تھا لیکن پھر بھی تنقید کی گئی لہذا میں کہنا چاہتی ہوں کہ اپنا دماغ بڑا کریں اور مثبت سوچ رکھیں۔
ہانیہ عامر نے یہ بھی کہا کہ اگر ایک تصویر پر میں نے بیوٹی فلٹر استعمال کرلیا تو لوگوں کو تنقید کرنے کا موقع مل گیا، اتنا موقع پرست مت بنیں، میں پھر بھی ایسی باتوں کا سامنا کرنا جانتی ہوں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے کچھ روز قبل انسٹا گرام اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہوں نے بیوٹی فلٹر استعمال کیا ہوا تھا۔ تصویر پر سوشل میڈیا پر صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔