- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
پرائیویٹائزیشن کمیشن نے پی آئی اے سمیت 3 اداروں کی نج کاری کی منظوری دے دی
اسلام آباد: پرائیویٹائزیشن کمیشن نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے سمیت اہم اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔
نج کاری کمیشن کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعلایئے کے مطابق چیرمین محمد زبیر کی سربراہی میں نج کاری کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں بورڈ کے نامزد ارکان اور سیکرٹری نج کاری بھی شریک ہوئے، اجلاس میں نج کاری کمیشن کے ارکان نے قومی فضائی کمپنی کے 26 فیصد حصص کی فروخت کے علاوہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اور نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کی نج کاری کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ نج کاری کی وجہ سے ان تمام اداروں کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام آباد میں نج کاری کمیشن کے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں پاکستان اسٹیل ملز، آئیسکو، فیسکو، مظفر گڑھ تھرمل پاور اسٹیشن اور نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کے نصف جبکہ پی آئی اے اور پی آئی اے انوسٹمنٹ لمیٹڈ کے 25 فیصد یا اس سے زیادہ شیئرز کی فروخت سے حاصل ہونے والے معاشی فوائد کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت کو پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے 5 فیصد، او جی ڈی سی ایل، الائیڈ بینک اور یو بی ایل کے 10،10 فیصد اور حبیب بنک لمیٹڈ کے 20 فیصد شیئرز کی فروخت سے 175 ارب روپے حاصل ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ قواعد کے مطابق کمیشن کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کی توثیق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کرتی ہے جس کے بعد اداروں کی فروخت کا عمل شروع ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔