- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
مارک زکربرگ کی تنخواہ ایک ڈالراورخرچہ 23 ملین ڈالر
کیلی فورنیا: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پانچواں ہے، لیکن ان کی ماہانہ تنخواہ ایک ڈالر سے بھی کم ہے۔
مارک زکربرگ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے سالانہ 1 ڈالر تنخواہ وصول کرتے ہیں، جب کہ انہیں کوئی بونس، ایوارڈ، انسینٹو یا زر تلافی بھی ادا نہیں کیا جاتا۔ لیکن ان کی حفاظت پر خرچ کی جانے والی رقم پاکستانی کرنسی میں اربوں روپے ہے۔ فیس بک کے سب سے اہم اثاثے’ مارک زکر برگ‘ اور ان کے خاندان کی حفاظت پر سالانہ کروڑوں ڈالرخرچ کے جاتے ہیں۔
امرکا کے سیکیوریٹز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں فیس بک کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان کے مطابق گزشتہ سال (2020) فیس بک بانی کی حفاظت پر23 ملین ڈالر( پاکستانی ساڑھے تین ارب روپے سے زائد) خرچ کیے گئے۔ بیان کے مطابق فیس بک کے سالانہ سیکیورٹی ریویو میں مارک زکر برگ کو لاحق خطرات کی نشان دہی کی گئی تھی۔
گزشتہ سال مارک زکر برگ اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی، رہائش اور سفری اخراجات کی مد میں بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی۔ جس کاسب سے اہم سبب کووڈ-19 کی وجہ سے اختیار کیے جانے والے سفر کےپروٹوکول تھے۔
گزشتہ سال صرف بانی فیس بک کی حفاظت کے لیے 10 ملین ڈالر اضافی خرچ کیے گئے، جس میں ان کے محافظوں اور سیکورٹی سے متعلق اخراجات شامل ہیں۔ 2020 میں مارک زکر برگ کی بنیادی سیکورٹی کے اخراجات 13 اعشاریہ4 ملین ڈالر تک پہنچ گئے تھے، جب کہ 2019 میں یہ رقم 10اعشاریہ40 ملین ڈالر تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔