- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
- ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
- آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری
- غیر ملکی ماہرین کی خدمات کیلیے قوانین میں نرمی کی سمری منظور
- یوٹیوب کا اشتہارات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
- چھاتی کے کینسر سے شفایاب افراد میں دوبارہ کینسر کا خطرہ ہوتا ہے، تحقیق
- قلیل ترین مدت میں سب سے زیادہ درختوں کو گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ
- پہلے اوور میں 50 وکٹیں، شاہین آفریدی دنیا کے پہلے بولر بن گئے
- شعیب اختر کا ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر
- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
کیلے کا چھلکا، حسن کا خزانہ
کیلا وٹامنز سے بھرپور ایسا صحت بخش پھل ہے جسے کم و بیش پوری دنیا میں بڑے ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔ کیلے کے غذائی فوائد تو ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں لیکن اس کے چھلکے میں چھپے خوبصورتی کے راز سے کم لوگ واقف ہیں۔
مسوں سے نجات
رات کو سونے سے قبل مسوں پر کیلے کا چھلکا رکھ کر پٹی باندھ لیں۔ اس عمل کو روزانہ دہرائیں، کچھ ہی عرصے میں مسے ختم ہوجائیں گے۔
جھائیوں کا خاتمہ
کیلے کےچھلکوں میں اینٹی آکسیڈینٹ (مانع تکسید) پائے جاتے ہیں، جو آپ کی جلد پر جادوئی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ چھلکے کے اندرونی حصے کو اپنے چہرے پر ملیں، ڈیڑھ گھنٹے بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں۔ چند ہی دنوں میں آپ کے چہرے کی جلد جھائیوں سے پاک اورنرم و ملائم ہوجائے گی۔
موتی جیسے سفید دانت
سفید و چمک دار دانت چہرے کی خوبصورتی کوچار چاند لگا دیتے ہیں، لیکن اس کے لیے آپ کو کیلے کا چھلکا چبانے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ صرف چھلکے کے اندرونی حصے کو اپنے دانتوں پر رگڑیں۔ یہ عمل دو ہفتے تک روازنہ د ہرائیں، فرق آپ کو خود ہی نظر آجائے گا۔
مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی جلن کا موثر علاج
مچھر کہنے تو ایک معمولی جان دار ہے لیکن اگر یہ کاٹ لے تو پھر آپ متاثرہ جگہ کو کھجا کھجا کر زخم بنا دیتے ہیں۔ آپ پکنک پر ہوں یا کسی آؤٹ ڈور پارٹی میں۔ جب بھی مچھر آپ کو کاٹے، صرف کیلے کے چھلکے کو متاثرہ جگہ پر رگڑیں۔ جلن اور سرخی فوراً ختم ہوجائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔