- علی امین گنڈاپور نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے وفاق کو ڈیڈ لائن دے دی
- کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ
- پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک
- پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک
- اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے کمانڈرز شہید
- حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سانپ نکل آیا
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں خسرہ کیخلاف قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے
ہتک عزت کا دعویٰ؛ کمال خان نے جان چھڑانے کے لیے سلمان خان کے والد سے مدد مانگ لی
ممبئی: بھارتی فلمی ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے سلمان خان کی جانب سے ان کے خلاف دائر کیے جانے والے کیس سے جان چھڑوانے کے لیے سلمان خان کے والد سے مدد طلب کرلی۔
بالی ووڈ کے سلو میاں نے اپنی فلم ’’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ کا ریویو کرنے (جائزہ لینے) کے لیے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ اس کے علاوہ سلو میاں کی قانونی ٹیم نے کے آر کے کو نوٹس بھیجا تھا اور مبینہ طور پر سٹی سول کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سے اپیل کی تھی کہ اس کیس کی سماعت فوری کی جائے۔
کمال آر خان نے سلو میاں کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس اور ہتک عزت کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ سلمان خان نے فلم’’رادھے‘‘ کا ریویو کرنے پر میرے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ میرے ریویو نے انہیں بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ لہذا میں اب ان کی کسی فلم کا ریویو نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے کمال آر خان کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروادیا
بعد ازاں کے آر کے نے سلمان خان کے والد سے بھی ٹوئٹر پر اپیل کی تھی سلیم خان صاحب میں یہاں سلمان خان کی فلموں یا ان کا کیر یئر تباہ کرنے کے لیے نہیں ہوں۔ میں فلموں کا ریویو صرف لطف لینے کے لیے کرتا ہوں۔ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ سلمان خان میرے فلمی جائزے سے اتنے زیادہ متاثر ہوں گے تو میں کبھی ان کی فلم کا ریویو نہیں کرتا۔ اور اگر انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں ان کی فلموں کا ریویو نہ کروں تو میں نہیں کروں گا۔
ایک اور ٹوئٹ میں کے آر کے کا کہنا تھا مجھے فلموں کے ریویو کرنے سے روکنے کے لیے کیس فائل کرنے کی ضرورت نہیں۔ سلیم سر! میں یہاں کسی کا دل دکھانے کے لیے نہیں ہوں۔ لہذا میں اب مستقبل میں سلمان خان کی کسی فلم کا ریویو نہیں کروں گا۔ براہ مہربانی انہیں کیس آگے نہ بڑھانے کا کہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو میں اپنی ریویوز والی ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردوں گا۔ آپ کا شکریہ سلیم صاحب۔
آج کمال آر خان نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سلمان خان کے والد سلیم خان صاحب نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’رادھے‘‘ بری فلم ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ انہوں نے سلمان خان کو اشارہ دیا تھا کہ انہیں یہ قبول کرلینا چاہئے کہ ان کی فلم خراب ہے، بجائے اس کے کہ وہ میرے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کریں۔ اپنی ٹوئٹ کے آخر میں کے آر کے نے انہیں سپورٹ کرنے کے لیے سلیم خان کا شکریہ ادا کیا۔
Salim Khan Sahab father of Salman has said in his interview that Radhe is a bad film. Means he is giving signal to Salman that he should accept that his film is bad, instead of filing defamation case against me. Thank you Salim Sahab for supporting truth.
— KRK (@kamaalrkhan) May 27, 2021
واضح رہے کہ سلومیاں کی عیدالفطر کے موقع پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی گئی فلم ’’رادھے‘‘ کو شائقین نے زیادہ پسند نہیں کیا۔ فلمی تجزیہ نگاروں کے ردعمل کو دیکھا جائے تو انہوں نے سلمان بھائی کی اس فلم کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ جب کہ آئی ایم ڈی بی پر بھی فلم ریٹنگ 10 میں صرف 1.9 ہے جو کہ بہت ہی کم ہے۔
فلم ’’رادھے‘‘ میں سلومیاں کے علاوہ اداکارہ دیشا پٹانی، جیکی شروف، رندیپ ہوڈا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ پربھو دیوا نے فلم کی ہدایات دی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔