- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
حرا مانی کا ’اپنا کھانا خود گرم کرو‘ نعرے کی حامی خواتین پر طنز
کراچی: اداکارہ حرا مانی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ’عورت مارچ‘ کی حامی خواتین پر طنز کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کے لیے پیغام دیا ہے۔
حرا مانی ان دنوں فیملی کے ہمراہ امریکا میں چھٹیاں منانے گئی ہوئی ہیں اور وہاں سے چھٹیاں مناتے ہوئے خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ حرا نے گاڑی میں پیٹرول بھرتے ہوئے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں ’’باہر کے ممالک میں خواتین سارے کام خود کرتی ہیں اور اس بات کے لیے میں ان کی تعریف کرنا چاہتی ہوں۔
اس کے ساتھ انہوں نے پاکستان میں رہنے والی خواتین کو باور کرایا کہ ہم بڑے خوش قسمت ملک میں رہتے ہیں جہاں آپ کی ایک آواز پر ملازمائیں آپ کا کام کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ جب آپ گاڑی میں پیٹرول یا گیس بھروانے گیس اسٹیشن جاتے ہیں تو وہاں پر بہت سارے لوگ ہوتے ہیں جو آپ کی گاڑی میں گیس یا پیٹرول بھرتے ہیں۔‘‘
اس ویڈیو کے ساتھ حرا مانی نے ’عورت مارچ‘ کا مخصوص اور سب سے مقبول نعرہ لکھا ’اپنا کھانا خود گرم کرو‘۔
واضح رہے کہ حرامانی امریکا سے اپنی اور اپنے بچوں کی چھٹیاں مناتے ہوئے تصاویر شیئر کررہی ہیں۔ جنہیں مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔