- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
- عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس
- برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند
- جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
- گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
- ایشیائی باشندے نے محبوبہ کو قتل کرکے دکان کو آگ لگادی؛3 پاکستانی زخمی
- سندھ ہائیکورٹ کا سڑکوں سے غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ہٹانے کا حکم
- بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط
- پختونخوا کی گورننس زیادہ بہتر نہیں، نفرتوں کا خاتمہ کروں گا، گورنر کے پی کے
- بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی
- عالمی بینک اپنا فریم ورک پاکستان کے اصلاحاتی شعبوں سے ہم آہنگ کرے، وزیر خزانہ
چین اورجاپان کے درمیان جنگ عظیم اول جیسی صورت حال ہے، جاپانی وزیراعظم
ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم نے چین کے ساتھ جاری کشیدہ سیاسی حالات کو پہلی جنگ عظیم کے موقع پر برطانیہ اور جرمنی کے درمیان ہونے پیدا ہونے والی صورت حال سے تشبیہ دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم شنزو ابے کا عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جاپان اور چین اس وقت ایسی صورت حال سے گزر رہے ہیں جیسے پہلی جنگ عظیم سے قبل برطانیہ اور جرمنی گزرے تھے، برطانیہ اور جرمنی کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات تھے لیکن اس کے باوجود بھی 1914 میں ان کے درمیان جنگ چھڑ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے اپنی فوج میں مسلسل اضافہ خطے میں بے یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے۔
جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ باہمی تنازعات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے سے حل کیا جانا چاہئے نہ کہ اپنی طاقت اور کسی بھی علاقے پر غیرقانونی قبضہ کرکے۔
دوسری جانب چینی حکام نے جاپانی وزیراعظم کے یاسوکنی کی یاد گار کا دورہ کرنے کی ایک بار پھر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اورگھٹیا حرکت قراردیا، حکام کا کہنا تھا جاپانی وزیراعظم اپنی اس حرکت سے خطے میں جاری غیر یقینی صورت حال کو انتہائی خطرناک سطح پر لے آئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔