- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
ٹیکساس: امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ ریاست ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں رہائشی علاقے پر گر گیا جس سے تین گھر تباہ ہوگئے تاہم پائلٹس نے طیارے سے کود کر اپنی جانیں بچالیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تربیتی مشن پر مامور امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ ’’ٹی 45 گوشاک‘‘ نے کارپس کرسٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔ طیارے میں فلائنگ انسٹرکٹر اور تربیت پانے والے دو پائلٹس موجود تھے۔
دوران پرواز نامعلوم وجوہات کی بنا پر طیارے میں خرابی پیدا ہوئی اور جنگی طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے لیک ورتھ کے رہائشی علاقے میں مکانوں پر گر گیا جس سے 3 مکان تباہ ہوگئے۔
طیارہ گرنے سے قبل انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹس نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔ انسٹرکٹر زمین پر محفوظ انداز میں اتر گئے تاہم دونوں ٹرینی پائلٹس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ جس مقام پر گرا وہاں 3 شہری زخمی ہوگئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔