- پی ایس ایل کا مذاق؛ سابق بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی
- فلسطین کے حامی مظاہرین کا برطانیہ میں اسرائیلی ڈرون ساز فیکٹری کے باہر احتجاج
- تحریک انصاف کا 9 مئی مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ
- اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا
- سیکورٹی خدشات؛ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور
- بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا
- کراچی میں نوجوان نے ڈاکو کو ماردیا، فائرنگ کے تبادلے میں خود بھی جاں بحق
- ایک اوور میں 25 رنز؛ بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ
- 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید
- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
شرمیلا فاروقی پاکستانی ڈراموں میں بیویوں پر تشدد کیخلاف بول پڑیں
پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے پاکستانی ڈراموں میں خواتین پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپنی عزت پر بات آنے پر شوہر حضرات اپنی بیویوں پر ہاتھ کیوں اٹھاتے ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر ڈارمہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ کے ایک سین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہمارے ڈراموں میں ایک شوہر کو اپنی بیوی سے سیدھے طریقے سے بات کرتے ہوئے کیوں نہیں دکھایا جاتا، کیوں مردوں کی عزت مجروح ہونے پر خواتین کو تشدد اور جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل میں جو کچھ دکھایا جاتا ہے، معاشرے میں لوگوں کی اکثریت اس عمل کی تقلید کرتی ہے، مذکورہ ڈرامے میں جس بات پر شوہر نے اپنی بیوی کو تھپڑ مارا، وہ بات عام طریقے سے بھی بیان کی جاسکتی تھی لیکن ہمارے لکھاریوں کو ایسا دکھانا بہت اچھا لگتا ہے۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پتہ نہیں کیوں ہمارے لکھاری اپنے ڈراموں میں مردوں کو مہذب کیوں نہیں دکھاتے، وہ کیوں ہر مرد کو ایسا دکھاتے ہیں کہ مرد غصے میں آکر آپے سے باہر ہوجاتا ہے اور تشدد کا راستہ اختیار کرنے لگتا ہے۔
واضح رہے ’خدا اور محبت 3‘ کی ایک قسط میں صاحبہ اپنے شوہر ناظم سے پوچھتی ہے کہ وہ ماہی کے ساتھ مزار کیوں گئی تھی جس پر ناظم اپنی بیوی کو تھپڑ رسید کردیتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔