- بلوچستان سے پنجاب کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ، ایک ڈرائیور جاں بحق متعدد زخمی
- عدلیہ مخالف مہم، رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
- کراچی: رینجرز کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ، دو اہلکار گرفتار
- کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے التوا سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل سے رہا
- خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ
- پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
پاکستان نے نمیبیا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی
ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابراعظم اور رضوان کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ اوورز میں 189 رنز بنائے جس کے جواب میں نمیبیا نے 140 رنز بنائے۔
نمیبیا کی جانب سے سٹیفن بارڈ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی تاہم مائیکل وین لنگن 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کریگ ولیمز نے 40 رنز کی اچھی اننگز کھیلی، کپتان گرہارڈ ایراسمس15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جے جے سمٹ 2 رنز ہی بناسکے جب کہ ڈیوڈ ویزے 43 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 113 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچری اسکور کی۔
پاکستان کی پہلی وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری جو 70 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد فخر زمان بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
محمد رضوان 50 گیندوں پر 79 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔ محمد حفیظ 16 گیندوں پر 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1455531034632728581
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔