- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیسوں میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
بھارت میں جنونی ہندوؤں کا سابق وزیرخارجہ سلمان خورشید کے گھر پر حملہ
نینی تال: اپنی کتاب میں ہندو جنونیت میں اضافے کی حقیقت کو آشکار کرنے والے بھارت کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کے گھر پر انتہا پسند ہندوؤں نے حملہ کردیا اور تھوڑ پھوڑ کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کی نینی تال میں رہائش گاہ پر مشتعل ہجوم نے دھاوا بول دیا۔ ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے لیس ان افراد نے گھر میں تھوڑ پھوڑ کی اور دھمکیاں بھی دیں۔
کانگریس لیڈر سلمان خورشید کی حال ہی میں ایک کتاب ’’سن رائز آف ایودھیا‘‘شائع ہوئی ہے جس میں انھوں نے ‘ہندوتوا’ کا موازنہ بوکو حرام اور داعش سے کرتے ہوئے مودی کے دور میں ہندو جنونیت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
ممتاز سیاست داں اور سفارت کار سلمان خورشید نے انتہا پسندوں کے حملے کی تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں نے غلط کہا تھا کہ ایسا پُر تشدد مذہب ہندو ازم نہیں ہوسکتا۔
ان تصاویر اور ویڈیوز میں سلمان خورشید کے گھر کی ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں اور جلے ہوئے دروازے کو دیکھا جا سکتا ہے جب کہ گھر کا سامان بھی ٹوٹا اور بکھرا ہوا پڑا ہے۔
ڈی جی آئی نیلش آنند نے میڈیا کو بتایا کہ فوٹیجز سے شناخت کے بعد راکیش کپل اور دیگر 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔