امانت علی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات، سیلابی صورتحال پر تبادلہ خیالات

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2022
امانت علی کو کینڈین پارلیمنٹ میں دعوت دی گئی تھی تاکہ کینیڈین رہنماؤں کے ساتھ گفتگو ہوسکے، فوٹو: انسٹاگرام

امانت علی کو کینڈین پارلیمنٹ میں دعوت دی گئی تھی تاکہ کینیڈین رہنماؤں کے ساتھ گفتگو ہوسکے، فوٹو: انسٹاگرام

اوٹاوا: پاکستانی گلوکار امانت علی نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا۔

امانت علی کو کینڈین پارلیمنٹ میں دعوت دی گئی تھی تاکہ کینیڈین رہنماؤں کے ساتھ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جاری کاموں پر تبادلہ خیالات کیا جاسکے۔

امانت علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم کو پاکستان میں سیلاب کے بعد رفاہی کاموں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کہ کیسے لوگ مدد کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

امانت علی نے کچھ دن پہلے ہی سیلاب کی تباہ کاری کے حوالے سے ایک دعا ’بے کس پے کرم کیجیے‘ بھی پڑھی تھی۔

قبل ازیں، رواں ہفتے میں ہی جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے ’سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ‘ اور ’ریڈ کراس کینیڈا‘ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔