- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
ارش دیپ سنگھ سے متعلق غلط معلومات؛ بھارت کا ویکیپیڈیا کو نوٹس جاری
نئی دہلی: بھارتی حکومت نے بھارتی پیسر ارش دیپ سنگھ سے متعلق غلط معلومات شائع کرنے پر ویکیپیڈیا کو نوٹس جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ میں پاکستان کے خلاف دورانِ میچ کیچ چھوڑنے والے ارش دیپ سنگھ سوشل پر شدید تنقید کی زد میں ہیں جبکہ انکے حوالے سے ویکیپیڈیا پیج کی ایک پوسٹ گردش کررہی تھی کہ کرکٹر خالصتان تحریک کے حامی اور ایجنٹ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک صارف نے کرکٹر کے پیج پر ترمیم کرتے ہوئے اپنے پروفائل میں لفظ “انڈیا” کی جگہ “خالصتان” میں تبدیل کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔
مزید پڑھیں: بھارت کی شکست پر ہندو انتہا پسندوں نے ارش دیپ سنگھ کو ’خالصتانی‘ قرار دیدیا
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ذرائع کے مطابق وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پیر کو ویب سائٹ کے نمائندوں کو بلایا تھا تا کہ کرکٹر کے پیج پر جعلی معلومات کے بارے میں پوچھ گچھ کی جاسکے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی
دوسری جانب میڈیا کا کہنا ہے کہ غلط معلومات کے باعث ارش دیپ سنگھ کے خاندان کو خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ارش دیپ نے 19 ویں اوور کی آخری گیند پر آصف علی کا کیچ چھوڑ دیا تھا، جس کو بھارتی میچ کی ہار کا سبب سمجھ رہے ہیں۔ انکے علاوہ دیگر بالرز بھی پاکستانی بیٹرز کے سامنے وکٹیں اور رنز روکنے میں ناکام رہے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔