- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
نیلام گھر کی طرز پر ’سلام پاکستان‘ کے نام سے پروگرام کا اعلان
لاہور: پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے معروف میزبان اسلم سیماب میدان میں آگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم سیماب نے کہا کہ نیلام گھر کو اب ’سلام پاکستان شو‘ کے نام سے باقاعدگی سے کروں گا اور اس کی باقاعدہ ریکارڈنگ 25 نومبر سے الحمراء میں ہوگی۔
اسلم سیماب نے کہا کہ طارق عزیز ہمارے لیجنڈ تھے ان کے شو کو دنیا بھرمیں پذیرائی ملی، ’سلام پاکستان‘ نام اے آر گل کا تجویز کردہ ہےاور اس کا اسکرپٹ بھی انہوں نے ہی لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’سلام پاکستان‘ میں وہ تمام چیزیں اسی انداز سے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کی جائیں گی اور اس کے ساتھ ہال میں آنے والے مہمانوں کو قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔
سینئر اداکار راشد محمود نے ’سلام پاکستان‘ شروع کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ طارق عزیز مرحوم نے اپنے پروگراموں سے عوام میں آگاہی پیدا کی۔
پریس کانفرنس میں سینئر فلم ڈائریکٹر سید نور،سینیر اداکار راشد محمود،جراررضوی،آغا قیصر عباس،ملک شہزاد اعوان اور اقبال رضوی بھی شریک تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔