- اسلام آباد: نوسربازوں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا
- شاہ محمود قریشی کی مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
- کراچی میں موسم گرم و مرطوب، موہن جودڑو میں درجہ حرارت 52.5 ریکارڈ
- امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جنگی اسلحے کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا امکان
- حماس کا تل ابیب پر بڑی تعداد میں راکٹوں سے حملہ
- وفاقی دارالحکومت میں پہلی ’ اسلا م آباد نائٹ رن‘ کا انعقاد
- لاہور کے پارک پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم
- دلہا کی جانب سے دلہن کا بوسہ لینے پر شادی میدان جنگ بن گئی
- کیٹوجینک ڈائیٹ ذہنی صحت کےلیے مفید قرار
- گوگل فوٹوز اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ایک نیا فیچر متعارف کرائے گا
- وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم
- آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
- دوسری جنگ عظیم میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ 80 سال بعد مل گیا
- سیف سٹی کراچی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری
- کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
- بشام حملہ ٹی ٹی پی نے کیا، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، وزیرداخلہ
- بھارت میں بچوں کے اسپتال میں آگ بھڑک اُٹھی؛7 نومولود ہلاک
- کراچی؛ سیف سٹی منصوبے کیلیے 3ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری
- خود کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، ملک ریاض
- غزہ؛ گھات لگائے حماس کے جانبازوں نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بنالیا
احسن اقبال کا معاشی شرح نمو 7 تا 8 فیصد لانے پر زور
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ویژن 2025 کے تحت ملک کو اقتصادی و سماجی ترقی کی نئی راہوں پر ڈالا جائے گا، ملک کی مجموعی آبادی کا 70 تا 80 فیصد حصہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے جبکہ 6 کروڑ سے زائد نوجوان طبقہ ملک کی ترقی میں جامع کردار ادا کر سکتا ہے۔
ملک کو ایشیا میں ترقی کا انجن بنایا جا سکتا ہے لیکن اس کیلیے لمبی مدت کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، علاقائی ممالک سے روابط کے فروغ سے پاکستان خطے کی ترقی میں بنیادی اور جامع کردار ادا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ لیڈرز سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مستقبل میں 7تا8فیصد شرح ترقی کی ضرورت ہے جبکہ ہماری شرح نمو 5 تا 5.5 فیصد ہے جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، آئندہ 30 سال7 تا 8 فیصد شرح نمو کے حصول کیلیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2025 کی تکمیل آخری مراحل میں ہے، اس کا مقصد ایسے پلیٹ فارم کی تیاری ہے جس سے ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کیا جا سکے، 2047 تک ملک کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ برائے بیرونی سرمایہ کاری اور پاکستان انٹرنیشنل بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کے چیئرمین جاوید ملک نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کی ترقی و استحکام کیلیے اقتصادی سرمایہ کاری معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ حکومت نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کیلیے آسانیاں پیدا کی ہیں جن کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کار بڑی تعداد میں ملک میں سرمایہ کاری کیلیے تیار ہیں۔ انہوں نے ملک کی صنعتکار اور تاجر برادری کو دعوت دی کہ وہ تجارتی سفارتکاری میں شامل ہو کر ملک کی ترقی و استحکام کیلیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ہم سب ہی بطور پاکستانی اپنے ملک کے سفیر ہیں اور ہمیں مل کر کاوشیں کرنا ہونگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔