- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 92 سال کی عمر میں پانچویں شادی کا اعلان کر دیا
نیویارک: میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 92 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی دنیائے ابلاغ کے بے تاج بادشاہ روپرٹ مرڈوک نے 4 طلاقوں کے بعد ایک مرتبہ پھر نئی زندگی کا آغاز کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ وہ جلد این لیسلی اسمتھ سے منگنی کرنے والے ہیں جو کہ میڈیا انڈسٹری سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔
مرڈوک نے کالم نگار سنڈی ایڈمز سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اسمتھ سے ستمبر میں ملے تھے جس کے بعد انہوں نے منگنی کرلی اور اب جلد شادی کرنے والے ہیں۔ مرڈوک نے کہا کہ ’میں محبت میں پڑنے سے ڈرتا تھا لیکن میں جانتا تھا کہ یہ میرا آخری رشتہ ہوگا اور میں خوش ہوں۔‘
دی فاکس نیوز کارپوریشن کے بانی نے بتایا کہ وہ رواں سال موسمِ گرما کے آخر میں ایک مرتبہ پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔
مرڈوک کی شادی اس سے قبل سابق فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بوکر، صحافی اینا مرڈوک اور کاروباری شخصیت وینڈی ڈینگ سے ہوئی تھی جن سے ان کے چھ بچے ہیں۔
امریکی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کی اپنی چوتھی بیوی، سابق ماڈل جیری ہال سے گزشتہ سال اگست میں علیحدگی ہوئی تھی جس کے بعد اب یہ ان کی پانچویں شادی ہوگی۔
واضح رہے کہ مرڈوک برطانیہ میں دی سن اور دی ٹائمز اخبارات کے مالک ہیں جبکہ وہ امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل کے بھی مالک ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔