- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
آئی پی ایل فرنچائزز نے ’’انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑو، لیگز سے مال بناؤ آپشن دیدیا‘‘
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائزز نے 5 انگلش کرکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کیلیے 5 ملین پاؤنڈز یعنی (ایک ارب 74 کروڑ پاکستانی روپوں) تک کے معاہدوں کی پیشکش کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنچائز مالکان کی جانب سے کھلاڑیوں کو آفر کی دی گئی ہے کہ سال بھر سال بھر لیگز کیلیے دستیابی ممکن بنانے کیلیے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلیں تو اس کے بدلے انہیں بھاری معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
کھلاڑیوں کی عالمی تنظیم فیکا کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل فرنچائزرز نے یہ پیشکش نہ صرف انگلینڈ بلکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی ٹی20 لیگ؛ ’’ہمارے ٹاپ کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے‘‘
آئی پی ایل فرنچائزرز کی مختلف ٹی20 لیگز میں ٹیمیں موجود ہیں، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ وہ سال بھر فرنچائز کو دستیاب ہوں، انہوں نے بتایا کہ کسی کرکٹر کی فرنچائز سے معاہدے کے بارے میں علم نہیں لیکن کئی کھلاڑیوں نے اس بات سے آگاہ کیا ہے۔
ہیتھ ملز کا کہنا تھا کہ فرنچائز اور ٹی20 لیگز کے دوران بورڈز کو بین الاقوامی کرکٹ نہ کھیلنے پر راضی کرنا ہوگا، یہ ایک سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہوگی! میرے خیال میں یہ ممکن ہے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں فکسنگ کی بازگشت سنائی دینے لگی
قبل ازیں انگلش کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی کہا تھا کہ نامور کرکٹرز کو خطیر رقم انعام میں دینا آسان نہیں ہوگا۔
دوسری جانب آئی پی ایل کی 10 فرنچائز دیگر لیگز میں اپنی ٹیمیں میدان میں اتار چکی ہیں، ان میں کیریبیئن، جنوبی افریقی،یواے ای،گلوبل ٹی ٹوئنٹی اور امریکا میں میجر لیگ جیسے ایونٹس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی لیگ کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، ان سب کیلیے ٹاپ کرکٹرز کی دستیابی یقینی بنانے کیلیے سالانہ کنٹریکٹ پیش کیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔