- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدوفت کے لیے بحال
- پنجاب میں شدید گرمی؛ 25 مئی سے اسکولوں کی چھٹیوں کا فیصلہ
- تعلیمی نظام میں اخلاقی تعلیم کا فقدان
- اسلام آباد ؛ فلسطین کے حق میں دھرنے پر گاڑی چڑھا دی گئی، 2 مظاہرین جاں بحق
- ایرانی صدر حادثہ؛ صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، پاکستانی پرچم سرنگوں
- درہ آدم خیل سے کراچی آن لائن اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 کارندے گرفتار
- ججز کی تعیناتی؛ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو آخری موقع
- آزادی مارچ سے متعلق کیس میں عمران خان، اسد عمر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما بری
- ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی
- وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا
- 100 سال سے زائد پُرانے 20 ہزار سِکوں کی نیلامی کا اعلان
- مریخ پر انسانوں کو لے جانے والے تیز ترین راکٹ پر کام شروع
- پاکستانی مینز کرکٹرز ویمنز ٹیم کا حوصلہ بڑھانے لگے
- کینسر کے آخری اسٹیج میں علاج ’بیکار‘ ہوجاتا ہے، تحقیق
- مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند
- بینک اقتصادی ترقی کیلیے ترجیحی شعبوں سے تعاون بڑھائیں، وزیر خزانہ
- پراکسی ثابت کریں،فیصل واوڈا کا سپریم کورٹ جج کو پھر چیلنج
- پاکستان میں پروگروتھ فلیٹ ٹیکس پالیسی کے نفاذ کی ضرورت
- پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ
ایسپریسو کافی الزائمر کی بیماری کو روک سکتی ہے، ماہرین
واشنگٹن: نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ایسپریسو کافی کا ایک کپ نہ صرف آپ کو فوری توانائی کا احساس دیتا ہے بلکہ الزائمر کی بیماری کو بھی روک سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں لیبارٹری ٹیسٹوں میں ایسپریسو کافی کے ایک قسم کے پروٹین ’Tau protein‘ کے جمع ہونے کے عمل کو روکنے کے شواہد ملے۔ تاؤ پروٹین کے جمع ہونے کا عمل الزائمر کی بیماری کے آغاز میں ہوتا ہے۔
امریکن کیمیکل سوسائٹی کے جرنل آف ایگریکلچر اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کافی کے الزائمر کی بیماری سمیت دیگر ذہنی امراض کے خلاف بھی فائدہ مند اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مزید برآں تاؤ پروٹین دماغ کے ڈھانچے کو مستحکم رکھنے میں مدد کرتے ہیں لیکن جب بعض بیماریاں جیسے الزائمر پیدا ہوتی ہیں تو تاؤ پروٹینز مل کر فائبرلز میں جمع ہوجاتے ہیں۔ کچھ محققین کا قیاس ہے کہ اس کو روکنے سے الزائمر کی علامات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ مطالعے میں اطالوی محققین نے ٹیسٹ ٹیوب تجربے کے لیے مکمل ایسپریسو کے کشید کردہ عرق اور دیگر مرکبات جیسے کیفین، جینسٹین اور تھیوبرومین کو ملایا اور پھر انہوں نے اس میں تاؤ پروٹین کو چھوٹی چھوٹی شکلوں میں ملا کر اسے 40 گھنٹوں تک سینکا (incubate) کیا۔ محققین کیلئے ایسپریسو عرق کے موثر نتائج حیران کُن تھے۔
محققین نے پایا کہ کافی اور دیگر اجزا سے بنا یہ مرکب فائبرلز میں جمع ہورہے تاؤ پروٹین کو ختم کرسکتا ہے، علاوہ ازیں یہ مرکب خلیات کیلئے نقصان دہ بھی نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔