- بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان
- دکان داروں سے بھتہ خوری کرنے والے جعلی کسٹم انسپکٹرز گرفتار
- پشاور؛ سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار
- پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ
- بھارت مسلسل چھٹے سال عالمی انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن میں سرفہرست
- سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے لیے 72 ارب ڈالر کا دس سالہ منصوبہ تیار
- سپریم کورٹ؛ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
- ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میں بھی تجربات کی ٹھان لی
- سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت
- پی آئی اے؛ ٹورنٹو جانیوالی پرواز سے آئل لیک ہوگیا، کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ
- ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی
- ففتھ جنریشن وار؛ نوجوان کیا کریں؟
- احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسمائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری
- سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر
- جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار
- ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان
- چین میں مقبول ہونے والی ایک متنازع ورزش نے شہری کی جان لے گئی
- کیا حُقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک ہے؟
- فرنچائزز کو معاوضوں پرملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ
بجٹ میں پولٹری فیڈ پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے بجٹ میں ٹیکس دہندگان کو دی جانے والی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوربیرون ملک سفر کے لیے ایئرٹکٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھا کر 10فیصد جبکہ سروسز پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 3 فیصد اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ساتھ ہی پولٹری فیڈ پر ٹیکس عائد کیے جانے کی بھی توقع ہے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں ٹیکس دہندگان کو دی جانے والی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 2 آپشن دیے گئے ہیں، پہلے آپشن میں کہا گیاکہ ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کو 90 فیصد تک محدود کیا جائے اور کسی بھی شعبے کواس سے زیادہ ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ نہ دی جائے۔
دوسرا آپشن یہ ہے کہ 50 فیصد سے زیادہ ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ نہ دی جائے اور اگر دی جائے تو اس کے لیے آڈٹ کو لازمی قرار دیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پولٹری فیڈ پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اس کے علاوہ سروسز پر عائد6 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو بڑھا کر 9 فیصد کیے جانے کا امکان ہے جبکہ بیرون ملک سفر کے لیے ایئر ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھا کر 10 فیصد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔