- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
بالی ووڈ کی دبنگ گرل 27 برس کی ہوگئیں
ممبئی: بالی ووڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا آج اپنی 27ویں سالگرہ منارہی ہیں۔
1987 کو آج ہی کے روز بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بالی ووڈ اداکار اور سیاستدان شتروگن سنہا کے ہاں پیدا ہونے والی سوناکشی نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی میں حاصل کی، اسی شہر سے انہوں نے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن کررکھا ہے۔ 2005 میں انہوں نے بالی ووڈ میں بحیثیت کوسٹیوم ڈیزائنر قدم رکھا اس سلسلے میں ان کی پہلی فلم ’’میرا دل کر دیکھو‘‘ تھی۔ بعد ازاں انہوں نے ماڈلنگ شروع کردی۔ بالی ووڈ میں نئے چہروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے مشہور سلمان کان نے انہیں بحیثیت اداکارہ فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دیا اور 2010 میں سلو میاں ہی کے ہمراہ ان کی پہلی فلم ’’دبنگ‘‘ ریلیز ہوئی۔ فلم کی شاندار کامیابی نے کئی اداکاراؤں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ گزشتہ 4 برسوں کے دوران اب تک ان کی 12 فلمیں سینما گھروں کی زینت بن چکی ہیں۔ جن میں اکثر کو شائقین نے سند قبولیت بخشا ہے اور ناکام فلموں میں بھی ان کی اداکاری کی خاصی تعریف کی گئی ہے جبکہ آئندہ جمعے ان کی فلم ’’ہالی ڈے‘‘ ریلیز ہورہی ہے۔
سوناکشی کے کیرئیر کی اہم ترین فلموں میں راؤڈی راٹھور، سن آف سردار اور دبنگ ٹو اور ریمبو راجا شامل ہیں، فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ دبنگ گرل نے آئٹم سانگز بھی کئے ہیں اس کے علاوہ وہ کئی کمپنیوں کی برانڈ ایمبیسیڈرز بھی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔