- سائفر ایک حقیقت ہے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، حکومتی ترجمان
- خیبرپختونخوا حکومت کا اخراجات میں کمی کیلیے اقدامات کا اعلان
- شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں 16 افراد جاں بحق
- پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
- پی آئی کی کی نجکاری میں حصہ لینے کیلیے چھ کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا
- لاہور میں آندھی کے ساتھ بارش، درخت گرنے سے دو شہری زخمی، 322 فیڈرز ٹرپ
- بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
- کراچی میں 22 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کا نوٹیفکیشن جاری
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان
- وزیراعظم کی کرپشن پر پاک پی ڈبلیو ڈی کو فوری ختم کرنے کی ہدایت
- مزار قائد کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلیے جدید کیمروں کی تنصیب
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- بجٹ میں ممکنہ سخت اقدامات کے باعث اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار
- زیادہ لوشیڈنگ والے علاقوں کو سولر پر منتقل کررہے ہیں، وزیراعلیٰ گنڈا پور
- حیدر آباد سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی
- پاکستان میں تیل اور گیس کی یومیہ پیداوار میں اضافہ
- کراچی؛مویشی منڈی کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ، ایک شہید، دوسرا زخمی
- دنیا کا سب سے چھوٹا جیل
پاکستان کے معروف اداکاروں اکمل اور سنتوش کمار کی برسیاں آج منائی جارہی ہیں
لاہور: پاکستانی فلموں کے معروف اداکاروں اکمل اور سنتوش کمار کی برسیاں آج منائی جارہی ہیں۔
پاکستان کے معروف اداکار اکمل پنجابی فلموں کا ایک بڑا نام تھا، جنہوں نے اپنے 12 سالہ فلمی کیرئیر میں فلم بینوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ اکمل نے 1956 سے 1967ء تک اپنے 12 سالہ مختصر فلمی کیرئیر میں 112 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں سے 45 فلموں میں بطور ہیرو کیں۔ اکمل ایک اونچا لمبا، تنو مند اور خوبرو اداکار جو مکمل طور پر پنجاب کا ایک آئیڈیل دیہاتی جوان لگتا تھا جس کی اداکاری میں انتہائی سادگی اور بے ساختگی تھی۔
اکمل کو ہدایتکار لقمان نے 1953ء کی اردو فلم ’’محبوبہ‘‘ میں پہلی بار ایک چھوٹے سے رول میں متعارف کروایا تھا جب کہ انھیں انور کمال پاشا کی اردو فلم ’’ قاتل‘‘ اور ایس ایم ڈار کی بلاک باسٹر پنجابی فلم ’’دلا بھٹی‘‘ میں چھوٹے کر داروں میں بھی دیکھا گیا۔ انھوں نے اپنے کیرئیر میں 8 اردو فلموں میں بھی کام کیا لیکن بلآخر یہ فنکار 11 جون 1967ء میں انتقال کرگیا تھا۔
پاکستانی فلمی تاریخ کے پہلے رومانٹک ہیرو سنتوش کمار ایک انتہائی خوبرو، پروقار اور پرکشش شخصیت کے مالک تھے۔ ان کا اصل نام سید موسی رضا تھا، اپنے کیریئر کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری کو سپر ہٹ اور یادگار فلمیں دیں۔
سنتوش کمار نے اپنی شریک حیات اور اپنے دور کی مقبول اداکارہ صبحیہ خانم کے ساتھ 47 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ سنتوش کمار نے اپنی زندگی کے آخری عشرے میں صرف پانچ فلموں ’’مس ہیپی‘‘ ، ’’طلاق‘‘ ، ’’میرے حضور‘‘ اور ’’آنگن‘‘ تھیں۔ سنتوش کمار نے اپنے فلمی کیرئیر میں 92 فلموں میں کام کیا۔ اپنے انداز کا یہ منفرد فنکار 11 جون 1982ء میں اپنے پرستاروں کو سوگوار چھوڑ کر چلا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔