- بلوچستان سے پنجاب کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ، ایک ڈرائیور جاں بحق متعدد زخمی
- عدلیہ مخالف مہم، رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
- کراچی: رینجرز کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ، دو اہلکار گرفتار
- کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے التوا سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل سے رہا
- خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ
- پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
بھارتی اداکار روی کشن کی خفیہ بیوی اور بیٹی سامنے آگئی
لکھنؤ: بھارتی اداکار اور بی جے پی رہنما روی کشن سے متعلق ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اُن کی بیوی ہیں اور اداکار سے اُن کی جوان بیٹی بھی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ شہر سے تعلق رکھنے والی اپرنا ٹھاکر نامی خاتون نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ روی کشن نے سال 1996 میں اُن سے شادی کی تھی اور اداکار سے اُن کی بیٹی بھی ہے جس کا نام شینووا ہے۔
اپرنا ٹھاکر نے کہا کہ روی کشن نے اپنی بیٹی شینووا کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے، اسی لیے اُنہوں نے کورٹ میں کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پریس کانفرس کے دوران روی کشن کی مبینہ بیٹی شینووا نے کہا کہ اُنہیں 15 سال کی عُمر میں علم ہوا تھا کہ روی کشن اُن کے والد ہیں، اس سے قبل وہ اداکار کو انکل کہہ کر پکارتی تھیں۔
شینووا نے کہا کہ روی کشن ہر سال اُن کی سالگرہ کے موقع پر گھر آیا کرتے تھے اور اُنہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اُنہیں (اپنی مبینہ بیٹی کو) بالی ووڈ میں اسٹار بنائیں گے لیکن اب وہ اُنہیں اپنی بیٹی ماننے سے انکار کررہے ہیں۔
اپرنا ٹھاکر اور شینووا کے الزامات کے بعد روی کشن کی اہلیہ پریتی شکلا نے خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی جس میں اُنہوں نے الزام لگایا ہے کہ اپرنا سونی عرف اپرنا ٹھاکر نے انہیں دھمکی دی تھی کہ ان کے انڈر ورلڈ سے تعلقات ہیں۔
روی کشن کی اہلیہ پریتی شکلا نے کہا کہ اپرنا ٹھاکر نے مبینہ طور پر 20 کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ اگر اُن کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو وہ روی کشن کو عصمت دری کے جھوٹے کیس میں پھنسا کر اُن کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گی۔
پریتی شکلا کی شکایت پر پولیس نے اپرنا ٹھاکر، ان کے شوہر راجیش سونی، بیٹی شینووا سونی، بیٹے سونک سونی، سماج وادی پارٹی کے رہنما وویک کمار پانڈے اور ایک صحافی خورشید خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
واضح رہے کہ متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے روی کشن سال 2019 میں گورکھپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر ایم پی منتخب ہوئے تھے۔
بی جے پی نے روی کشن کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے بھی گورکھپور سے لڑنے کے لیے نامزد کیا ہے، الیکشن سے قبل خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات نے اداکار کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔