- علحیدگی کی صورت میں دولت کیسے بچاؤں! رونالڈو کا قانونی قدم
- حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست
- جنوبی وزیرستان میں گرلز اسکول بم سے اڑا دیا گیا
- عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت بند کروائے، سعودی عرب
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری
- 2000 سے زائد جگسا پزل اکٹھا کرنے کا ریکارڈ
- کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا
- سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- روہت شرما پاکستانی مداح کے پیغامات پر مسرور
- کوچ بابر کو توقعات کے بوجھ سے آزاد کرائیں گے
- گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل
- ٹی20 ورلڈکپ، شعیب ملک نے ٹیم سے بلند توقعات وابستہ کرلیں
- کراچی کے علاوہ لاہور، ملتان کی ٹمبرمارکیٹ بھی احتجاجاً بند کرنیکا اعلان
- 10ماہ میں تجارتی خسارے میں 16.55 فیصد کمی ریکارڈ
- موقف پر کھڑاہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا
- پاکستان میں زراعت، آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، اسحق ڈار
- پاکستان کا چین کے توانائی قرضوں کی تجدید پر غور، تجاویز تیار
- ڈیوٹی، ٹیکسز ادائیگی پر 248 موبائل ڈیوائسز ان بلاک
- دلِ مردہ دل نہیں ہے۔۔۔۔۔ !
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، حریم شاہ
برطانیہ: معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ اُن کے لیے ایم فِل جیسی اعلیٰ تعلیمی ڈگری حاصل کرنا مشکل نہیں بلکہ بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔
حال ہی میں حریم شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں حافظِ قرآن ہوں، میں نے مختلف اداروں سے مختلف اسلامی کورسز کیے ہیں، حافظہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی میدان میں میرا ذہن بہت تیز ہے۔
حریم شاہ نے کہا کہ میں نے اسلام کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کی تعلیم بھی حاصل کی ہے، یہی وجہ ہے کہ میرے لیے مذہب جیسے موضوع میں ایم فِل کی ڈگری حاصل کرنا آسان ہے بلکہ میں تو کہتی ہوں کہ یہ میرے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔
ٹک ٹاکر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے قرآن پاک حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈبل ماسٹرز بھی کیا ہوا ہے۔
صحافی نے حریم شاہ سے سوشل میڈیا پر اُن کی وائرل ویڈیوز سے متعلق سوال پوچھا جس پر اُنہوں نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر میرے نام کا استعمال کرکے مشہور ہونا چاہتے ہیں، جتنا ٹرینڈ میرے نام کا بنایا جاتا ہے، اگر اتنی بات فلسطین کے لیے کی جائے تو سب کو ثواب ملے گا۔
مزید پڑھیں: حریم شاہ کا برطانوی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان
حریم شاہ نے کہا کہ فلسطین تباہ ہوگیا ہے، پاکستان کے حالات بھی خراب ہوتے جا رہے ہیں اور ہم مسلمان ہوکر ویڈیوز کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر میرے اختیار میں ہوتا تو میں پاکستان میں اسلامی سزائیں نافذ کرتی اور کسی پاک عورت پر تہمت لگانے والوں کو کوڑے پڑواتی کیونکہ کسی پاک عورت پر تہمت لگانا بہت سخت گناہ ہے۔
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ اگر کسی کے پاس میری ذاتی ویڈیوز ہوتیں تو اب تک منظرِ عام پر آجانی چاہیے تھیں، لوگ صرف گھٹیا شہرت کے لیے میرا نام استعمال کرکے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر حریم شاہ ٹاپ ٹرینڈ رہی تھیں، کہا جارہا تھا کہ حریم شاہ کی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے جارہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔